Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

Hadith 494

Chapter on Ghusl (Ablution after major impurity)

In this book

Current reading

(وہ کتاب جس میں طہارت کے احکام ہیں)

Chapter on Ghusl (Ablution after major impurity)

Zujajat al-Masabih 494Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 549
علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے غُسل جنابت میں ایک بال کی جگہ بھی چھوڑ دی کہ اس کو نہ دھویا ہو تو اس کو دوزخ میں قسم قسم کے عذاب میں مبتلا کیا جائے گا، حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اسی وجہ سے اپنے سر کا دشمن ہوگیا، میں اسی وجہ سے اپنے سر کا دشمن ہوگیا، اس جملہ کو تین بار فرمایا (یعنی
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 249 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

This footnote could not be resolved in the source.

Note 1

قوله

(۱) قوله: فمن ثم عاديت إلخ : قال الشيخ ابن حجر : ولا يخفي أن فعله إذا كان مخالفًا لسنته وبقية الخلفاء من عدم الحلق إلا بعد فراغ النسك يكون رخصة لا سنة.

Note 1

غُسل میں سر کے بالوں کے نیچے تک پانی نہ پہنچنے کی وعید سن کر میں نے اپنے سر کے بالوں سے دشمن جیسا معاملہ کیا، جس طرح ایک دشمن دوسرے دشمن کو مار ڈالتا ہے، اسی طرح میں نے اپنے سر کے بال مونڈھ دیئے)۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے اور سکوت اختیار کیا ہے اور ابوداؤد کا سکوت صحت کی علامت ہے اور تلخیص حبیر میں مذکور ہے کہ اس حدیث کی اسناد صحیح ہے۔ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے کہا ہے کہ خلیفہ چہارم حضرت علی رضی اللہ عنہ کے عمل سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ سر منڈوایا کرتے تھے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور تینوں خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم سر میں بال رکھتے تھے تو حضرت علی رضی اللہ عنہ کا فعل رخصت اور اجازت پر محمول ہوگا خلاصہ یہ ہے کہ تمام سر کا منڈوانا مستحب اور تمام سر کے بالوں کا رکھنا سنت ہوگا لیکن اس بحث سے حج کا مسئلہ خارج ہوگا وجہ یہ ہے کہ احکام حج سے فراغت کے بعد سر کا منڈوانا سنت ہے۔