English
And from Umm Salama, she said: I said, "O Messenger of Allah, I am a woman who braids my hair tightly. Should I undo it for the ritual bath of janabah?" He said, "No, it is enough for you to pour three handfuls of water over your head, then pour water over yourself to purify." [Narrated by Muslim.
العربية
Typed, pending editorial approval
٤٩٩ - وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ (رضي الله عنها) قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي امْرَأَةٌ أَشُدُّ ضَفْرَ رَأْسِي، أَفَأَنْقُضُهُ لِغُسْلِ الْجَنَابَةِ؟ فَقَالَ: «لَا، إِنَّمَا يَكْفِيْكِ أَنْ تَحْتِيَ عَلَى رَأْسِكِ ثَلَاثَ حَثَيَاتٍ، ثُمَّ تُفِيضِينَ عَلَيْكِ الْمَاءَ فَتَطْهُرِينَ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 554
ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، آپ فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: یا
رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)! میں اپنے سر کے بالوں کی چوٹیوں کو خوب مضبوط گوندھتی ہوں کیا غسل
جنابت کے وقت ان کو کھول دیا کروں؟ تو فرمایا: نہیں، تمہارے لئے یہی کافی ہے کہ سر پر تین چلو پانی
اس طرح ڈالو کہ (پانی بالوں کی جڑوں تک اچھی طرح پہنچ جائے) پھر باقی بدن پر پانی بہا کر (اس
طرح) پاک ہو جایا کرو (کہ جسم میں بال برابر جگہ بھی خشک رہنے نہ پائے)۔ (اس کی روایت مسلم
نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 330a (unverified) 99% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 438 (unverified) 88% confidence
Mishkat (candidate) 438
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: عورتوں کے سر کے بال اگر گوندھے ہوئے ہوں اور وہ بوقت غسل اپنے سر کے بالوں پر اس طرح پانی ڈالیں کہ بالوں کی جڑیں اچھی طرح تر ہو چکی ہوں تو ایسی صورت میں عورتیں اپنے بالوں کو نہ کھولیں، اگر یہ معلوم ہے کہ بالوں کو کھولے بغیر جڑیں تر نہ ہوں گی تو پھر بالوں کا کھولنا ضروری ہے، بخلاف مردوں کے کہ وہ بوقت غسل اپنے سر کے بال ضرور کھول لیا کریں۔