Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Trials

Hadith 5199

بَابُ الْمَلَاحِم ختم ہوا

In this book

Current reading

Trials

بَابُ الْمَلَاحِم ختم ہوا

Zujajat al-Masabih 5199Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 6816
حضرت شقیق رحمۃ اللہ علیہ سیدنا حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ اُنہوں نے کہا: ہم عمر رضی اللہ عنہ کے پاس تھے تو انہوں نے کہا: فتنہ کے متعلق رسول اللہ ﷺ کی حدیث تم میں سے کس کو یاد ہے؟ تو میں نے کہا: مجھے اُسی طرح یاد ہے، جس طرح حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، اُنہوں نے کہا: لاؤ سناؤ، واقعی تم جرأت مند ہو اور اس کی کیا کیفیت ہوگی؟ اُنہوں نے کہا میں نے عرض کیا: میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: آدمی کا فتنہ و آزمائش اس کے گھر میں اُس کے مال میں اُس کی جان میں اُس کی اولاد میں اور اس کے پڑوسی میں ہوتی ہے روزہ نماز صدقہ بھلائی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا اس کا کفارہ بن جاتا ہے۔ پس عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: میری مراد یہ نہیں ہے، میری مراد تو وہ فتنہ ہے جو سمندر کی موج کی طرح موج مار رہا ہوگا، وہ (حذیفہ رضی اللہ عنہ) کہتے ہیں، میں نے کہا: اے امیر المؤمنین! آپ کا اُس سے کیا تعلق ہے؟ کیونکہ آپ کے اور اُسکے درمیان ایک بند دروازہ ہے آپ نے فرمایا: تو کیا وہ دروازہ توڑا جائیگا یا کھولا جائیگا؟ وہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا: نہیں، بلکہ وہ توڑا جائیگا آپ نے فرمایا: وہ اس لائق رہیگا کہ بند نہیں کیا جاسکے گا، اُنہوں (شقیق رحمہ اللہ علیہ) نے کہا: پس ہم نے سیدنا حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا: کیا حضرت عمر جانتے تھے وہ دروازہ کونسا ہے؟ اُنہوں نے کہا: ہاں، جس طرح وہ یہ جانتے تھے کہ کل کے دن سے پہلے رات ہے در حقیقت میں نے اُن سے ایسی حدیث بیان کی جو پہیلی اور معمہ نہیں ہے اُنہوں (شقیق رحمہ اللہ علیہ) نے کہا: پس ہم کو سیدنا حذیفہ سے یہ دریافت کرنے میں ڈر لگا کہ وہ دروازہ کونسا ہے؟ تو ہم نے مسروق سے کہا: تم اُن سے دریافت کرو، چنانچہ وہ اُن سے دریافت کئے تو اُنہوں نے کہا: عمر رضی اللہ عنہ ہیں۔ (متفق علیہ)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 525 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 7096 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2892 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.