اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6908
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ: حضرت رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابوبکر اور حضرت عمر نے مدینہ طیبہ کے کسی راستہ میں اس سے یعنی ابن صیاد
سے ملے حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے کہا: کیا تو گواہی دیتا ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟
تو اس نے کہا: کیا آپ گواہی دیتے ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
ارشاد فرمایا: میں اللہ پر اسکے فرشتوں اسکی کتابوں اور اسکے رسولوں پر ایمان لایا ہوں۔
تو کیا دیکھتا ہے؟ اس نے کہا: میں عرش کو پانی پر دیکھ رہا ہوں، حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے ارشاد فرمایا: تو سمندر پر ابلیس کا تخت دیکھ رہا ہے۔
آپ نے پوچھا: تو اور کیا دیکھتا ہے؟ اس نے کہا: میں دو سچوں اور ایک جھوٹے کو،
یا دو جھوٹوں اور ایک سچے کو دیکھتا ہوں، حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس پر معاملہ
مشتبہ کر دیا گیا، اسے چھوڑ دو۔ (مسلم)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 2925a (unverified) 88% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.