اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 6980
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے انہوں نے
کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ قیامت کے دن میری امت میں سے
ایک شخص کو تمام مخلوقات کے سامنے منتخب1 فرمائے گا، پس وہ اس پر ننانوے (99) رجسٹر پھیلا دے گا
ہر رجسٹر تا حد نگاہ ہوگا، پھر وہ فرمائے گا: کیا تو اس میں سے کسی چیز کا انکار کرتا ہے؟ کیا تجھ پر میرے
لکھنے والے نگراں فرشتوں نے ظلم کیا ہے؟ تو وہ عرض کرے گا، نہیں اے میرے رب! تو رب فرمائے گا کیا
تیرے پاس کوئی عذر ہے؟ تو وہ عرض کرے گا، نہیں اے میرے رب! تو وہ فرمائے گا کیوں نہیں یقیناً
تیری ہمارے پاس ایک نیکی ہے اور آج تجھ پر کچھ ظلم نہیں ہوگا، پس ایک پرچی نکالی جائے گی جس
میں ”أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ“ ہوگا (میں گواہی دیتا
ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اسکے بندے اور اسکے رسول
ہیں) تو رب تعالیٰ فرمائے گا: تو اپنے تول کے پاس حاضر ہو جا2 تو وہ عرض کرے گا اے میرے
رب! یہ ایک پرچی ان دفتروں کے مقابل میں ہوگی، تو رب تعالیٰ فرمائے گا تجھ پر کچھ بھی ظلم نہیں کیا
جائے گا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پس رجسٹر ایک پلہ میں رکھے جائیں گے اور وہ پرچی ایک پلہ
میں رکھ دی جائے گی، تو دفتر ہلکے ہوجائیں گے اور پرچی بھاری ہوجائے گی پس اللہ کے نام کے مقابلہ میں
کوئی چیز وزن نہیں ہوگی۔ (ترمذی، ابن ماجہ)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 2639 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sunan Ibn Majah 4300 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 5559 (unverified) 80% confidence
Mishkat (candidate) 5559
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (4)
Note 1
(1) His statement: “Will single out”: With emphasis on the lam, meaning select. (As stated in Al-Mirqat)
Note 2
(2) His statement: “Attend your weighing”: If it is said that deeds are accidents and cannot be weighed, only bodies can, it is answered that the scrolls recording the deeds are weighed, varying according to circumstances, or Allah materializes the actions and words, so they are weighed, with obedience weighing heavy and sins flying up, due to the difficulty of obedience on the soul and the ease of sin, as in the narration: “Paradise is surrounded by hardships, and the Fire is surrounded by desires.” (As stated in Al-Mirqat)
Note 1
(۱) قوله: سيخلص : بتشديد اللام ، أي يختار. كذا في المرقاة».
Note 2
(۲) قوله: أحضر وزنك فإن قيل: الأعمال أعراض لا يمكن وزنها، وإنما توزن الأجسام أجيب بأنه يوزن السجل الذي كتب فيه الأعمال، ويختلف باختلاف الأحوال، أو أن الله يجسم الأفعال والأقوال، فتوزن فتثقل الطاعات تطيش السيئات؛ لثقل العبادة على النفس وخفة المعصية عليها، ولذا ورد: حفت الجنة بالمكاره وحفت النار بالشهوات كذا في «المرقاة».