اردو
سیدنا ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بے شک تمہارے سامنے میرا حوض ہے اس کے دونوں کناروں کے
درمیان کا فاصلہ اتنا ہے جتنا کہ مقام جرباء اور اذرح کے درمیان ہے۔
بعض راویوں نے کہا: یہ دونوں ملک شام کے گاؤں ہیں ان دونوں کے درمیان تین
راتوں کی مسافت ہے۔
ایک روایت میں ہے اس میں آسمان کے تاروں کے مانند آبخورے
ہیں جو شخص اس پر آ کر اس سے پیئے گا تو وہ اس کے بعد کبھی پیاسا نہ ہوگا۔ (بخاری، مسلم)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 2299a (unverified) 95% confidence
- Candidate: Sahih al-Bukhari 6577 (unverified) 88% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ملا علی قاری نے فرمایا: صاحب قاموس نے ذکر کیا ہے کہ جرباء مقام اذرح کے بازو ایک قریہ ہے اور دونوں کے درمیان تین دن کی مسافت کہنے والوں نے غلطی کی، دراصل اس میں بعض زائد الفاظ ساقط ہو جانے کی وجہ سے بعض راویوں کو یہ وہم ہو گیا، جنکا ذکر دارقطنی نے کیا ہے اور وہ الفاظ یہ ہیں میرے حوض کے دونوں کناروں کا درمیانی فاصلہ ایسا ہی ہے جیسے مدینہ شریف اور مقام جرباء و اذرح کے درمیان ہے۔