Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Trials

Hadith 5385

Chapter on Basin and Intercession

In this book

Current reading

Trials

Chapter on Basin and Intercession

Zujajat al-Masabih 5385Volume 4

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7024
اُنھی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یقیناً میں دوزخ سے سب سے آخر میں نکلنے والے دوزخی اور جنت میں سب سے آخر میں داخل ہونے والے شخص کو جانتا ہوں، وہ ایسا شخص ہوگا جو سرین کے بل کھسکتے ہوئے دوزخ سے نکلے گا، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: جا اور جنت میں داخل ہوجا تو وہ اسکے پاس آئیگا تو اسکو خیال ہوگا کہ وہ بھری ہوئی ہے، تو وہ عرض کریگا: اے میرے پروردگار! میں نے اسکو بھری ہوئی پایا، پس اللہ تعالیٰ فرمائیگا: جا اور جنت میں داخل ہوجا، کیونکہ تیرا حصہ دنیا جہاں برابر اور اسکا دس گنا ہے، تو وہ عرض کریگا: کیا تو مجھ سے دل لگی کررہا ہے یا مجھ پر ہنس رہا ہے؟ حالانکہ تو بادشاہ ہے! پھر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ ہنسنے لگے یہاں تک کہ آپکی کوچلیاں ظاہر ہوگئیں، اور کہا جاتا تھا کہ یہ جنتیوں میں سب سے کمترین درجہ والا ہوگا۔ (بخاری، مسلم)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 6571 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 186a (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.