سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
اے سلمان (رضی اللہ عنہ) کسی کھانے یا پانی میں کوئی ایسا جانور جس میں بہتا خون نہیں ہوتا گر کر
مر جائے تو ایسے کھانے کا کھا لینا اور اس پانی کو پینا اور اس سے وضو کرنا جائز ہے۔ (اس کی روایت
دارقطنی نے کی ہے۔)