اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 621
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ایک شخص نے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم لوگ کشتی میں دریا کا سفر کرتے ہیں
اور ہمارے ساتھ تھوڑا پانی رہتا ہے اگر اس سے وضو کر لیں تو پیاسے رہ جائیں تو کیا ہم سمندر کے پانی
سے وضو کر لیں؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ سمندر کا پانی پاک ہے اور اس کا
مردہ حلال ہے (یعنی مری ہوئی مچھلی)۔ (اس کی روایت امام مالک، ترمذی، ابوداؤد، نسائی، ابن ماجہ،
دارمی اور امام محمد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 83 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 69 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sunan Ibn Majah 386 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sunan al-Nasa'i 59 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 479 (unverified) 90% confidence
Mishkat (candidate) 479
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: اس حدیث کو ”الْحِلُّ مَيْتَتُهُ“ (اس کا مردار حلال ہے) سے حنفیہ کے نزدیک صرف مچھلی مراد ہے کیوں کہ وہ ذبح کے بغیر خود بخود مر جاتی ہے، اس کا شکار کرنا اور اس کو پانی سے نکالنا ہی ذبح کرنا ہے۔12