اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 7
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے بیان کیا کہ حضرت رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ کامل مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ
رہیں، اور (حقیقی) مہاجر وہ ہے جو ان کاموں کو چھوڑ دے جن سے اللہ نے منع فرمایا (یہ بخاری کے
الفاظ ہیں) اور مسلم کی عبارت یہ ہے۔ جس کو راوی نے بیان کیا کہ کسی آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ
وسلم سے پوچھا کہ مسلمانوں میں کونسا مسلمان بہتر ہے آپ نے فرمایا کہ وہ مسلمان جس کے زبان
اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 10 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 40 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 5 (unverified) 98% confidence
Mishkat (candidate) 5
Confidence and text similarity are not editorial verification.