Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

the Virtues

Hadith 6047

Chapter on the Reward of This Ummah

In this book

Current reading

the Virtues

Chapter on the Reward of This Ummah

Zujajat al-Masabih 6047Volume 5

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 7772
حضرت عمرو بن شعیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے وہ اپنے والد سے وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تمہارے پاس کونسی مخلوق کا ایمان تعجب خیز ہے تو صحابہ عرض کئے فرشتے تو آپ نے فرمایا وہ کیوں ایمان نہ لائیں وہ تو اپنے رب کے پاس ہیں تو عرض کئے پھر تو انبیاء آپ نے فرمایا وہ کیوں ایمان نہ لائیں ان پر تو وحی نازل ہوتی ہے عرض کئے تو ہم تو آپ نے فرمایا تم کیوں ایمان نہیں لاؤ گے جب کہ میں تمہارے درمیان ہوں راوی نے کہا پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مخلوق میں میرے پاس سب سے زیادہ پسندیدہ ایمان والے جو میرے بعد ہوں گے اور وہ صحیفوں(7) کو پائیں گے جس میں اللہ کی کتاب ہوگی جو کچھ اس میں ہے اس پر وہ ایمان لائیں گے۔ (بیہقی، دلائل النبوۃ)

[Narrated by Al-Bayhaqi in Dala’il an-Nubuwwah]

Commentary and footnotes (3)

Note 1

scrolls

(1) His statement: “scrolls” means manuscripts and parts containing a book from Allah, i.e., the Qur’an, and they believe in what is in those scrolls. It may include the Qur’an and Sunnah. Since the discussion is about astonishing and remarkable faith, the hadith does not prove superiority in any aspect of merit. (As stated in Al-Mirqat)

Note 1

قوله

(۱) قوله: صحفا بضمتين جمع صحيفة، أي مصاحف وأجزاءًا فيها كتاب، أي مكتوب من عند الله، وهو القرآن يؤمنون بما في تلك الصحف ولا يبعد أن يفسر الصحف بما يشمل الكتاب والسنة وحيث ورد الكلام في الأعجبية والأغربية، فلا استدلال بالحديث في الأفضلية بوجه من وجوه المزية، هذا. كذا في «المرقاة».

Note 1

(7) قولہ: صحفا: صاد اور حاء دونوں کو ضمہ کے ساتھ صحیفہ کی جمع ہے یعنی قرآن مجید اور اس کے پارے کتاب سے مراد اللہ کی طرف سے لکھا ہوا یعنی قرآن مجید ان صحیفوں میں جو کچھ بھی ہے اس پر وہ ایمان لائیں گے یہ بات بعید نہیں صحف کی تفسیر کتاب وسنت کے مضامین سے ہو سکتی ہے حدیث شریف سے اس میں فضیلت کے وجوہ میں سے کسی بھی وجہ سے افضلیت پر دلیل نہیں ہے کیونکہ یہ کلام اس کے عجیب وغریب ہونے سے متعلق وارد ہے اس کو یاد رکھو۔ (مرقات)