اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 685
عبیداللہ بن عبداللہ رضی اللہ عنہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،
انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو (سورہ انعام، آیت نمبر:145، پ:8
،ع:18 کی اس آیت کو) ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ ﴿قُلْ لَّا أَجِدُ فِىْ مَا أُوْحِىَ إِلَىَّ
اے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ان لوگوں سے کہو کہ کوئی ان چیزوں میں سے جن کو تم حرام کئے
ہو کچھ کھالے تو میری طرف جو وحی آئی ہے اس میں تو میں اس پر تو کوئی چیز حرام نہیں پاتا مگر یہ کہ وہ چیز
مردار ہو یا بہتا ہوا خون یا سور کا گوشت کہ یہ چیزیں بیشک ناپاک ہیں،) واضح رہے کہ مردہ جانور کی ہر
چیز حلال ہے مگر اس کو کھانا حرام ہے تو چمڑا، سینگ، بال، اون، دانت اور ہڈی یہ سب حلال ہیں، اس
لئے کہ ان چیزوں کو ذبح سے کوئی تعلق نہیں ہے، (اس کی روایت دارقطنی نے کی ہے۔)