حسن بصری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان سے ایسے شخص کے متعلق دریافت
کیا گیا جو نماز جنازہ پڑھنا چاہتا تھا مگر بے وضوء ہے اور اگر وہ وضوء کرنے کے لئے جائے تو نماز
جنازہ چھوٹ جاتی ہے تو حسن بصری رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ وہ تیمم کرلے اور نماز جنازہ پڑھ
لے۔ (اس کی روایت سعید بن منصور نے کی ہے۔)