Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 981

Chapter on Mosques and Places of Prayer

In this book

Current reading

Prayer

Chapter on Mosques and Places of Prayer

Zujajat al-Masabih 981Volume 1

English

It is narrated from 'Uthman ibn Maz'un (may Allah be pleased with him) that he said: "O Messenger of Allah, permit us to castrate ourselves." The Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Whoever castrates himself or is castrated is not from us. The castration of my Ummah is fasting." He said: "Permit us to wander in devotion." He said: "The wandering of my Ummah is Jihad in the cause of Allah." He said: "Permit us to live in monasticism." He said: "The monasticism of my Ummah is sitting in the mosques waiting for the prayer."

العربية

Typed, pending editorial approval
۹۸۱ - وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُوْنَ (رضي الله عنه) قَالَ: يَا رَسُوْلَ اللهِ ، ائْذَنْ لَنَا فِي الاخْتِصَاءِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «لَيْسَ مِنَّا مَنْ خَصَى وَلَا اخْتَصَى، إِنَّ خِصَاءَ أُمَّتِي الصَّيَامُ». فَقَالَ: ائْذَنْ لَنَا فِي السَّيَاحَةِ، قَالَ: «إِنَّ سِيَاحَةَ أُمَّتِي الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللهِ». فَقَالَ: ائْذَنْ لَنَا فِي التَّرَهُبِ، فَقَالَ: إِنَّ تَرَهُبَ أُمَّتِي الْجُلُوسُ فِي الْمَسَاجِدِ انْتِظَارَ الصَّلَاةِ. رَوَاهُ الْبَغَوِيُّ فِي شَرْحِ السُّنَّةِ».

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1100
عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم کو خصی بن جانے کی اجازت دیجئے (تاکہ عورتوں کی خواہش دل سے نکل جائے کیونکہ اسی خواہش کی وجہ سے انسان نیکی سے دور ہو کر دنیا میں پھنس جاتا ہے) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ وہ شخص ہمارے طریقہ پر نہیں ہے جو (کسی کو) خصی بنائے اور نہ وہ شخص جو خود خصی بنے، میری امت کا خصی ہونا روزہ رکھنا ہے (اسی لئے روزہ رکھنے سے شہوت انسان کو بے قابو نہیں کرتی ہے، بخلاف خصی ہونے کے کہ اس سے شہوت ہی ختم ہوجاتی ہے) عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ نے کہا کہ حضور، ہم کو سیاحت کی اجازت دیں (تاکہ تمام عالم میں پھرنے سے عبرت حاصل کرسکیں) حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میری امت کی سیاحت جہاد فی سبیل اللہ ہے (کہ جس میں سیر عالم کے ساتھ ساتھ اشاعت اسلام بھی ہوتی ہے) عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ہم کو راہب بن جانے کی اجازت دیجئے (جس سے ہم گوشہ نشین ہوکر دنیا سے دور ہوجائیں) حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میری امت کی رہبانیت نماز کے انتظار میں مسجدوں میں بیٹھنا ہے (اس لئے کہ یہ ایسی رہبانیت ہے جس میں تعلیم و تَعَلُّم جاری رہنے کے علاوہ دنیا میں رہنے کے باوجود دنیا سے دور رہتے ہیں۔) (اس کی روایت بغوی نے شرح السنہ میں کی ہے۔)