Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Sales · Chapter 2

(اس باب میں معاملات میں نرمی اور رعایت کرنے کا بیان ہے)

8 narrations · In source reading order

Hadith 3233

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3841
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ارشاد فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم فرمائے (جو معاملات میں) نرمی اور رعایت کیا کرتا ہے جب کہ وہ کوئی چیز فروخت کرتا ہے اور جب کہ وہ خریدتا ہے اور (قرض کے مطالبہ میں) تقاضہ کرتا ہے۔ اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 2076 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2790 (unverified) 88% confidence

Mishkat (candidate) 2790

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3234

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3842Noor 3843
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ارشاد فرماتے ہیں کہ پچھلی امتوں میں سے ایک امت میں ایک شخص ایسا گزرا ہے کہ اس کے پاس موت کا فرشتہ اس کی روح قبضہ کرنے کے لئے آیا تو اس سے سوال کیا کہ کیا تیرے پاس کوئی نیک عمل بھی ہے؟ تو اس نے جواب دیا مجھے تو (کوئی نیک عمل) یاد نہیں! فرشتہ نے اس سے کہا پھر سوچ لے اور یاد کر لے (سوچنے کے بعد) اس نے جواب دیا مجھے کوئی نیک عمل یاد تو نہیں البتہ (ایک عمل مجھے یاد پڑتا ہے اور وہ یہ ہے کہ) دنیا میں، میں لوگوں سے خرید و فروخت کا معاملہ کرتا تو لوگوں پر (اس طرح) احسان کرتا کہ تقاضے کے وقت خوشحال کو مہلت دیتا (کہ وہ سہولت سے ادا کرے) اور تنگدست کو معاف کر دیتا تو اللہ تعالیٰ نے اس کی اسی نیکی کی بدولت اس کو جنت میں داخل فرمانے کا حکم دیا۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔ اور مسلم کی ایک روایت میں عقبہ بن عامر اور ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہما سے حدیث کے آخری الفاظ اس طرح مروی ہیں کہ (اس شخص کا بیان سن کر) اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ عفو اور درگزر کے معاملے میں میں تجھ سے زیادہ معاف کرنے کا مستحق ہوں (اے فرشتو!) میرے اس بندہ سے درگزر کرو! (سبحان اللہ! خداوند کریم کی اپنے بندوں پر کس قدر عنایت ہے کہ ایک ذرا سی نیکی پر (اس کے سارے گناہ معاف فرما دیئے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 2077 (unverified) 95% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 1560a (unverified) 88% confidence · Validation similarity: 0.527

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3235

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3844
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں: کہ رسول اللہ ﷺ ارشاد فرماتے ہیں کہ خرید و فروخت کے وقت معاملات میں زیادہ قسمیں نہ کھایا کرو (جیسا کہ بازاریوں کی عادت ہے اس لیے کہ قسمیں کھانے سے چیزیں) بک جاتی ہیں لیکن خیر و برکت مٹ جاتی ہے ۔(اور جھوٹی قسموں کا رواج ہو جاتا ہے)۔ اس حدیث کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 1607 (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3236

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3845
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ (معاملات خصوصاً خرید و فروخت میں) قسم کھانے سے سامان تو فروخت ہو جاتا ہے لیکن (اس مال میں) برکت ختم ہو جاتی ہے۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 2087 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 1606 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3237

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3846
ابوذر رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے روایت فرماتے ہیں کہ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے کہ تین آدمی ایسے ہیں کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ نہ ان سے بات کریں گے نہ ان کی طرف دیکھیں گے اور نہ ان کو (گناہوں سے) پاک کریں گے اور ان کو دردناک عذاب ہوگا۔ حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا ایسے بدبخت اور محروم لوگ کون ہیں یا رسول اللہﷺ! حضورﷺ نے ارشاد فرمایا: (ایک ٹخنہ سے نیچے تہبند لٹکانے والا (دوسرا) احسان جتانے والا (تیسرا) جھوٹی قسم کھا کر اپنا مال بیچنے والا۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 106a (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

The one who lets his garment drag

(1) "The one who lets his garment drag" - Shafi'is restrict this to arrogant dragging, while Hanafis apply it generally. [Al-'Urf ash-Shadhi]

Note 1

قوله

(۱) قوله: المسيل : قال الشافعية من أسبل بدون التبختر، ليس له وعيد، وأما الأحناف فيذكر المسألة بلا قيد، فإذن لا يتبدل الحكم وإن اختاره للمصلحة. كذا في العرف الشذي».

Hadith 3238

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3847Noor 3848
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ ارشاد فرماتے ہیں کہ نہایت سچائی اور دیانت داری سے تجارت کرنے والا (کا حشر) انبیاء و صدیقین اور شہداء کے ساتھ ہوگا۔ اس کی روایت ترمذی دارمی اور دارقطنی نے کی ہے۔ اور ابن ماجہ نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے اس کی روایت کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 1209 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 2139 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 2796 (unverified) 97% confidence

Mishkat (candidate) 2796

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 3239

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3849
قیس ابن ابی غرزہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے زمانہ میں دلالوں کو سماسرہ کہتے تھے ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا گزر ہماری طرف ہوا تو آپ نے ہمارا ایسا نام رکھا جو پہلے نام سے بہتر تھا اور ہم کو يَا مَعْشَرَ التُّجَّارِ! (اے گروہ تاجران) سے خطاب فرمایا (اور یہ بھی ارشاد فرمایا کہ تجارت میں دلال کبھی بائع کی طرف ہوجاتا ہے اور کبھی مشتری کی طرف اور اس طرح دیانت سے دور ہوجاتا ہے اور بعض وقت خود تاجر قسمیں کھالیتا ہے اس طرح) تجارت میں بیہودہ باتیں اور قسمیں شامل ہوجاتی ہے اس لئے تم (اے تاجرو! ان کے کفارہ میں) خیر خیرات کیا کرو۔ اس کی روایت ابو داود، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3326 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 1208 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 2145 (unverified) 95% confidence
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 3797 (unverified) 90% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

Brokers

(1) "Brokers" - This confirms the permissibility of brokerage. Hanafis allow brokers to take fees from buyers, sellers, or both based on custom. Commerce is generally superior to farming. [Al-'Urf ash-Shadhi] (2) "Mix it with charity" - Some literalists wrongly cite this against commercial zakat. In reality, this refers to voluntary charity to atone for trade-related sins, not replacing obligatory zakat established by consensus. [Badhl al-Majhud]

Note 1

قوله

(۱) قوله: السماسرة دل الحديث على جواز الدلالة والسمسرة، وفي كتبنا: أن الدلال يجوز له أن يأخذ الأجرة من المشتري أو البائع أو من كليهما، إن كان العرف كذلك، واختلف في المفاضلة بين التجارة والزراعة، ومختارنا أن التجارة أفضل. كذا في العرف الشذي».

Note 2

قوله

(۲)قوله: فشوبوه بالصدقة قال الخطابي: وقد احتج بهذا الحديث بعض أهل الظاهر ممن لا يرى الزكاة من أموال التجارة، وزعم أنه لو كان يجب فيها صدقة كما يجب في سائر الأموال الظاهرة لأمرهم النبي ة بها، ولم يقتصر على قوله: «فشوبوه بالصدقة». قال الشيخ : وليس فيما ذكروه دليل على ما ادعوه؛ لأنه إنما أمرهم في هذا الحديث بشيء من الصدقة غير معلوم المقدار في تضاعيف الأيام من الأوقات؛ لتكون كفارة عن اللغو والحلف، وأما الصدقة المقدرة التي هي ربع العشر الواجبة عند تمام الحول فقد وقع البيان فيها من غير هذه الجهة، ثم هو عمل الأمة وإجماع أهل العلم، فلا يعد قول هؤلاء معهم خلافًا. كذا في بذل المجهود».

Hadith 3240

Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3850Noor 3851
عبید بن رفاعہ رضی اللہ عنہ اپنے والد کے واسطہ سے حضورﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ حضورﷺ نے ارشاد فرمایا کہ عام طور پر تاجروں کا حشر قیامت کے دن فاجروں میں ہوگا سوائے ایسے تاجروں کے (جو معاملات میں اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والے نیکوکار اور سچے ہوں (جھوٹی قسمیں کھانے والے نہ ہوں)۔ اس کی روایت ترمذی، ابن ماجہ اور دارمی نے کی ہے۔ اور بیہقی نے شعب الایمان میں اس کی روایت حضرت براء رضی اللہ عنہ سے کی ہے۔ اور ترمذی نے کہا ہے کہ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 1210 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 2146 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.