Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Hadith 2259

(اس باب میں ان چیزوں کا بیان ہے جن پر زکات دینا واجب ہے)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

(اس باب میں ان چیزوں کا بیان ہے جن پر زکات دینا واجب ہے)

Zujajat al-Masabih 2259Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2652Noor 2653
اور حسن بصری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ امیر المؤمنین حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ کو لکھ بھیجا کہ (چاندی کی زکات کا نصاب دو سو درہم ہے، دو سو درہم سے دو سو چالیس درہم تک جو کسرات ہیں مثلاً 220,215,210 وغیرہ ان کسرات پر زکات واجب نہیں (جیسا کہ ہدایہ میں مذکور ہے۔12) البتہ) جب درہم دو سو سے بڑھ کر 240 درہم ہو جائیں تو ہر چالیس درہم پر ایک درہم (زکات میں) واجب ہوگا۔ اس کی روایت ابن ابی شیبہ نے کی ہے۔ اور امام طحاوی نے احکام القرآن میں دوسرے طریق سے انس رضی اللہ عنہ اور حضرت انس نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے اسی طرح روایت کی ہے۔