اردو
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ صدقہ فطر ہر تونگر (پر واجب) ہے۔
اس کی روایت امام احمد نے اپنی مسند میں کی ہے۔
اور امام بخاری نے اس کو اپنی صحیح میں تعلیقاً کتاب الوصایا میں بیان کیا ہے اور
امام بخاری کی تعلیقات کا حکم احادیث صحیحہ کا ہے۔
اور امام بخاری نے ایک مرتبہ اس روایت کو دیگر الفاظ کے ساتھ مسنداً بیان کیا ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 1426 (unverified) 94% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: اس حدیث شریف میں ارشاد ہے کہ صدقہ فطر غنی یعنی تونگر پر واجب ہے اور شریعت میں تونگر ایسے شخص کو کہتے ہیں جس پر زکات واجب ہو، یا اس پر زکات تو واجب نہیں لیکن اس کے پاس ضروری اسباب (جیسے گھر، کپڑے اور گھر کا سامان وغیرہ) سے زیادہ اتنی قیمت کا مال و اسباب ہوکہ جتنی قیمت پر زکات واجب ہوجاتی ہے، خواہ وہ تجارت کا مال ہو، یا نہ ہو، اور خواہ اس پر سال گزرے یا نہ گزرے (ہدایہ۔ ردالمحتار)۔