Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Hadith 2402

Chapter on The Virtue of Charity

In this book

Current reading

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Chapter on The Virtue of Charity

Zujajat al-Masabih 2402Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2810
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ ابوطلحہ رضی اللہ عنہ، انصار مدینہ میں کھجوروں کے اعتبار سے بہت مالدار تھے اور ان کو سب سے زیادہ محبوب وہ باغ تھا جس کو بَیْرَحَاء کہتے تھے جو مسجد نبوی کے مقابل واقع تھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس میں تشریف لے جایا کرتے اور اس کا عمدہ (اور شیریں) پانی پیا کرتے۔ انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب یہ آیت ”لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتّٰى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ“ (تم خیر کامل بھی حاصل نہ کرسکو گے یہاں تک کہ تم اپنی پیاری چیز کو خرچ نہ کرو گے) (سورۃ آل عمران:92) تو ابوطلحہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کئے: یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ”لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتّٰى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ“ اور ”بَیْرَحَاء “(نامی باغ) مجھ کو اپنے مال میں سب سے زیادہ محبوب ہے، اس لئے میں اس کو خدا کے نام پر خیرات کرنا چاہتا ہوں اور اس (کو خیرات کرنے سے) اللہ تعالیٰ کے پاس نیکی اور ذخیرہ (آخرت) کی امید رکھتا ہوں۔ پس یا رسول اللہ ﷺ! آپ اس کو جہاں مناسب سمجھیں خرچ کریں (یعنی: جس کو چاہیں دیدیں) (یہ سن کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے: بَخْ بَخْ (واہ واہ! شاباش، شاباش) یہ باغ نہایت نفع دینے والا ہے، تم نے جو کچھ کہا میں نے سن لیا (یعنی مجھے تمہارا منشا معلوم ہوگیا) اب میری رائے میں مناسب یہ معلوم ہوتا ہے کہ تم اس کو اپنے (محتاج) قرابت داروں میں تقسیم کردو۔ (تا کہ صدقہ کا بھی ثواب حاصل ہو، اور صلہ رحمی کا بھی)، ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! میں ایسا ہی کروں گا اور ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے اس باغ کو اپنے قرابت داروں اور چچا کے بیٹوں میں تقسیم کردیا۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1461 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 998a (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.