Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Marriage

Hadith 3252a

(اس باب میں نکاح کا اعلان اور اس کے شرائط اور خطبہ کا بیان ہے)

In this book

Current reading

Marriage

(اس باب میں نکاح کا اعلان اور اس کے شرائط اور خطبہ کا بیان ہے)

Zujajat al-Masabih 3252aVolume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4294Noor 4295
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ ہر اچھا کام (جس کا اہتمام کیا جاتا ہے) اس کو اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء سے نہ شروع کیا جائے تو وہ بے برکت ہے۔ اس کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے۔ اور ابوداؤد کی روایت میں اسماعیل بن ابراہیم سے مروی ہے کہ وہ (قبیلہ) بنی سلیم کے ایک شخص سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں امامہ بنت عبدالمطلب سے نکاح کرنے کے لئے پیام بھیجا تو آپ نے تشہد پڑھے بغیر (ان سے) میرا نکاح کر دیا۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 2118 (unverified) 97% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 1894 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف:۔ واضح ہو کہ حدیث شریف میں ہر اچھے کام کو اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء سے شروع کرنے کی فضیلت کا ذکر ہے۔ بعض دوسری روایتوں میں حمد کی بجائے اللہ کا ذکر یا ”بسم الله الرحمن الرحيم“ بھی پڑھا جا سکتا ہے جیسا کہ مرقات اور اشعۃ اللمعات میں مذکور ہے۔