نافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے صفیہ بنت ابو عبید
رضی اللہ عنہا کو دیکھا کہ وہ وضوء کرتیں تو اوڑھنی ہٹا کر سر کا مسح کرتیں، نافع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں
اس وقت کم عمر تھا۔ اس کی روایت امام محمد نے کی ہے اور وضاحت کی ہے کہ اسی پر ہمارا عمل ہے کہ نہ تو
عمامہ پر مسح کیا جائے اور نہ اوڑھنی پر، ہم کو یہ حدیث پہنچی ہے کہ عمامہ پر مسح کیا جاتا تھا پھر وہ متروک و
منسوخ ہو گیا اور یہی قول امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ اور ہمارے جمہور فقہاء کا ہے۔