اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 831
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا کہ یقیناً پہلی چیز جس کا حساب بندہ سے لیا جائے گا وہ نماز ہے پس اگر نماز
درست ہوگی تو بندہ کے جملہ اعمال درست ہوں گے اور اگر نماز درست نہ ہوئی تو دوسرے تمام
اعمال بھی درست نہیں ہوں گے پھر اللہ تعالیٰ ارشاد فرمائیں گے کہ دیکھو کہ کیا میرے بندے کے
اعمال میں نفل (عبادتیں) ہیں؟ اگر نفل (عبادتیں) ہوں گی تو ان کے ذریعے سے فرض کی تکمیل
کر دی جائے گی کیونکہ نفل فرض کی تکمیل کیلئے ہیں اور اصل تو فرائض ہی ہیں (اس لئے معلوم ہونا
چاہئے کہ) اللہ تعالیٰ فرائض کے ذریعے سے (بندوں پر) نعمت کی تکمیل اور اپنی رحمت نازل کرنا
چاہتے ہیں۔ (اس کی روایت ابن عساکر نے کی ہے۔)