Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1053

(یہ باب نماز کی صفت یعنی کیفیت کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب نماز کی صفت یعنی کیفیت کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 1053Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1184
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے مسجد میں آکر نماز پڑھی اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد کے ایک گوشہ میں تشریف فرما تھے (وہ شخص نماز سے فارغ ہو کر) خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور سلام عرض کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ واپس جاؤ، نماز پڑھو کہ تم نے ٹھیک نماز نہیں پڑھی (حسب الحکم) اس شخص نے واپس جا کر (پہلے کی طرح) نماز پڑھی اور خدمت گرامی میں حاضر ہو کر سلام عرض کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے (جواب میں) وعلیک فرما کر ارشاد فرمایا پھر واپس جاؤ اور نماز پڑھو (کیونکہ) تم نے ٹھیک نماز نہیں پڑھی اس شخص نے تیسری مرتبہ عرض کیا کہ حضور ہی مجھے بتلائیں! (میں اس سے بہتر نماز نہیں پڑھ سکتا) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب تم نماز کا ارادہ کرو تو (پورے ارکان اور مستحبات کی رعایت کے ساتھ) وضوء کرو، پھر قبلہ کی طرف متوجہ ہو جاؤ اور اللہ اکبر کہو اور جتنا قرآن تم کو یاد ہو اس میں سے بہ سہولت جو پڑھ سکتے ہو پڑھ لو، اس کے بعد رکوع کرو، جب رکوع نہایت اطمینان کے ساتھ کر چکو تو سر اٹھاؤ، جب اطمینان سے بالکل سیدھے کھڑے ہو جاؤ تو سجدہ میں جاؤ، یہاں تک کہ اطمینان سے سجدہ کو بھی ادا کر چکو تو سر اٹھاؤ اور اطمینان سے سیدھے بیٹھ جاؤ، بعد ازاں دوسرا سجدہ کرو اور اس سجدہ کو بھی اطمینان سے ادا کرو، پھر (دوسرے) سجدہ سے اٹھو یہاں تک کہ سیدھے کھڑے ہو جاؤ اور اسی طرح پوری نماز میں کیا کرو ۔(اس کی روایت بخاری نے کی ہے) اور ترمذی، نسائی اور ابوداؤد نے یہ اضافہ کیا ہے کہ پس جب تم نے یہ کر لیا تو تمہاری نماز پوری ہوگئی اور اگر تم نے اس میں کسی چیز کی کمی کی تو اپنی نماز ناقص کرلی۔

Qur’an-related source paragraphs

Allah Almighty says:

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 6251 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 303 (unverified) 90% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (5)

Chapter-heading commentary

And they were not commanded except...

(1) The statement: "And they were not commanded except..." indicates that prayer is also an act of worship, and worship requires complete sincerity to Allah. Sincerity cannot be achieved without intention, so it is necessary to have the intention for prayer. This is mentioned in Ta'liq I'la as-Sunan.

Note 2

Teach me

(2) The statement: "Teach me" – In the original text of the author: "Inform me."

Note 1

This footnote could not be resolved in the source.

Chapter-heading commentary

قوله

(۱) قوله: وما أمروا إلا إلخ : أن الصلاة عبادة أيضًا، والعبادة إخلاص العمل بكليته الله تعالى، والإخلاص لا يحصل إلا بالنية، فوجب اشتراطها لها. قاله في تعليق إعلاء السنن».

Note 2

قوله

( ۲) قوله: فعلمني وفي أصل المؤلف: «فأعلمني».

Note 1

ف(1): ترمذی کی اس روایت سے ثابت ہوتا ہے کہ تعدیل ارکان واجب ہے اور تعدیل ارکان یہ ہے کہ نماز کے جملہ ارکان کو اطمینان کے ساتھ ادا کیا جائے اور ان کے ادا کرنے میں جلدی نہ کی جائے، اس کی تفصیل یہ ہے کہ رکوع کو پورے اطمینان کے ساتھ ادا کریں، رکوع سے اٹھنے کے بعد قومہ میں بھی اطمینان سے کھڑے رہیں، اسی طرح سجدہ کو بھی اطمینان کے ساتھ ادا کریں اور دونوں سجدوں کے درمیان جلسہ میں بھی جلدی نہ کریں بلکہ اطمینان سے بیٹھیں الغرض اسی طرح پوری نماز کو ٹھہر ٹھہر کر اطمینان کے ساتھ ادا کریں اور اگر اس طرح تعدیل ارکان کے بغیر نماز ادا کی جائے تو نماز ناقص ہو جاتی ہے اور اس کا اعادہ لازم آجاتا ہے۔ اس حدیث میں جلدی جلدی نماز پڑھنے کی مذمت ہے جیسا کہ آج کل بعض نمازی کیا کرتے ہیں، گویا جلدی جلدی ٹھونگیں مار کر سر سے ایک بوجھ اتارتے ہیں۔(شرح وقایہ، ترجمہ ترمذی۔) ف(2): بخاری کی مذکور الصدر حدیث میں یہ الفاظ ہیں: ”اِقْرَأْ بِمَا تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْآنِ“ (جتنا قرآن تم کو یاد ہو اس میں سے جو بہ سہولت پڑھ سکتے ہو پڑھ لو) حدیث کے ان الفاظ سے نماز میں مطلق قرأت کا فرض ہونا ثابت ہوتا ہے۔ بخاری کی اسی مذکور الصدر حدیث میں یہ الفاظ بھی ہیں: ”ثُمَّ اسْجُدْ حَتّٰى تَطْمَئِنَّ سَاجِدًا ،ثُمَّ ارْفَعْ حَتّٰى تَسْتَوِيَ قَائِمًا‘‘ (دوسرا سجدہ کرو، یہاں تک کہ سجدہ کی حالت میں مطمئن ہو جاؤ پھر دوسرے سجدے سے اٹھو یہاں تک کہ سیدھے کھڑے ہو جاؤ) اس سے ثابت ہوتا ہے کہ دوسرا سجدہ اور قیام کے درمیان جلسہ استراحت نہیں ہے، اگر یہاں جلسہ استراحت ہوتا تو اس کا ذکر فرمایا جاتا اور یہی مذہب حنفی ہے۔ (مرقات، اشعۃ اللمعات)۔