Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1054

(یہ باب نماز کی صفت یعنی کیفیت کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب نماز کی صفت یعنی کیفیت کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 1054Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1185
رفاعۃ بن رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ایک شخص نے مسجد میں آکر نماز پڑھی پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوکر سلام عرض کیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تم اپنی نماز لوٹاؤ، کیونکہ تم نے (ٹھیک) نماز نہیں پڑھی، اس شخص نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے سکھا دیجئے کہ کس طرح نماز پڑھوں؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم (نماز کے لئے کھڑے ہو تو قبلہ کی طرف متوجہ ہوکر اللہ اکبر کہو، پھر سورہ فاتحہ کے ساتھ ضم سورہ کے لئے قرآن میں سے جو چاہو پڑھو اور جب تم رکوع کرو تو اپنی دونوں ہتھیلیوں کو اپنے دونوں گھٹنوں پر رکھو اور اپنی پیٹھ کو ہموار رکھ کر اپنے رکوع کو اطمینان کے ساتھ اچھی طرح کرو (کمر اور سرین برابر رہیں) اور قومہ کے لئے جب تم رکوع سے سر اٹھاؤ تو اطمینان کے ساتھ اس طرح سیدھے کھڑے ہو جاؤ کہ تمام جسم کی ہڈیاں اپنی اپنی جوڑوں پر قائم ہو جائیں اور جب تم سجدہ کرو تو اطمینان کے ساتھ اچھی طرح سجدہ کیا کرو اور جب تم سجدہ سے سر اٹھاؤ تو اپنی بائیں ران پر اطمینان کے ساتھ بیٹھ جاؤ پھر اسی طرح ہر رکعت کے رکوع، سجدہ، قومہ اور جلسہ کو اطمینان کے ساتھ ادا کرتے رہو۔ (یہ مصابیح کے الفاظ ہیں اور ابوداؤد نے اس کی روایت کسی قدر تغیر کے ساتھ کی ہے اور ترمذی اور نسائی نے اس کی روایت بالمعنی کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 859 (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.