اردو
عبدالجبار بن وائل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، اور وہ اپنے والد سے روایت
کرتے ہیں کہ ان کے والد نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم نماز
شروع فرماتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو یہاں تک اٹھاتے کہ ہاتھوں کے انگوٹھے دونوں کانوں کی لو
کیوں کے مقابل ہو جاتے۔
(اس کی روایت نسائی نے کی ہے اور ابوداؤد کی روایت بھی انہیں سے اسی طرح ہے)۔
اور حاکم نے مستدرک میں اور دارقطنی نے اور بیہقی نے سنن میں انس رضی اللہ
عنہ سے اسی طرح روایت کی ہے اور حاکم نے کہا ہے کہ اس حدیث کے اسناد بخاری اور مسلم کی شرط
کے موافق ہیں اس لئے صحیح ہیں اور حاکم نے یہ بھی کہا ہے کہ میں نے اس میں کوئی علت نہیں پائی۔
اور ابوداؤد کی ایک روایت ہے نسائی، طبرانی، دارقطنی اور مسلم میں وائل بن حجر
رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز شروع فرماتے
وقت اپنے ہاتھوں کو دونوں کانوں کے مقابل اٹھاتے دیکھا ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 401 (unverified) 95% confidence
- Candidate: Sunan al-Nasa'i 882 (unverified) 94% confidence
- Candidate: Sunan Abi Dawud 724 (unverified) 86% confidence · Validation similarity: 0.545
Confidence and text similarity are not editorial verification.