اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 122
ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو پیدا کیا اور جس وقت ان کو پیدا کیا تو ان کے سیدھے
مونڈھے پر ایک ضرب لگائی اس سے ان کی نورانی اولاد کو نکالا جو چیونٹیوں کی طرح تھی اور بائیں
کندھے پر ایک ضرب لگائی اور سیاہ اولاد کو نکالا جو کوئلہ کے مانند تھے۔ پس اللہ تعالیٰ نے سیدھے طرف
والوں کے متعلق فرمایا کہ یہ جنتی ہیں اور مجھے کوئی پروا نہیں اور بائیں جانب والوں کی نسبت فرمایا: یہ جہنمی
ہیں اور مجھے کوئی پروا نہیں۔ (اس کی روایت امام احمد نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 119 (unverified) 60% confidence
Mishkat (candidate) 119
Confidence and text similarity are not editorial verification.