اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 123
ابونضرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے ایک صحابی جن کا نام ابو عبداللہ رضی اللہ عنہ ہے، ان کی عیادت کے لئے ان کے چند
اصحاب آئے اور وہ رو رہے تھے، دوستوں نے کہا: کیوں رو رہے ہو؟ کیا تم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے یہ نہیں فرمایا تھا کہ تم اپنی بڑی ہوئی مونچھوں کو ترشوا دو، اور اس پر قائم رہو مجھ سے ملنے تک، ابو
عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ہاں! حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا تھا لیکن میں نے رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ عزوجل نے اپنے سیدھے ہاتھ سے ایک مٹھی اٹھائی اور
دوسری مٹھی دوسرے ہاتھ میں اور فرمایا: یہ اس کے (یعنی جنت) کے لئے ہے اور یہ اس کے (یعنی
دوزخ) کے لئے ہے اور مجھے کسی کی پرواہ نہیں، اور مجھے علم نہیں کہ میں کس مٹھی میں ہوں۔ (اس کی
روایت امام احمد نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 117 (unverified) 60% confidence
Mishkat (candidate) 117
Confidence and text similarity are not editorial verification.