Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1583

(یہ باب رات کی نماز کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب رات کی نماز کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 1583Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1825
حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہیں (ایک مرتبہ) حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تہجد پڑھتے ہوئے دیکھنے کا موقع ملا، کیا دیکھتے ہیں کہ (دل میں) تہجد کی نیت کر کے آپ تکبیر تحریمہ اس طرح شروع فرمائے: اللہ تعالیٰ سب سے بڑے ہیں، اللہ تعالیٰ سب سے بڑے ہیں اللہ تعالیٰ سب سے بڑے ہیں، دو جہاں کے آپ ہی مالک ہیں سب غلاموں پر آپ ہی غالب ہیں۔ جن جن کو بڑائی ہے ان میں آپ ہی سب سے بڑے ہیں، آپ کی عظمت اور بزرگی کے سامنے کسی کی عظمت و بزرگی نہیں۔ پھر اس کے بعد آپ ثناء پڑھے (اور جب قرأت کا موقع آیا تو سورہ فاتحہ کے بعد پہلی رکعت میں) سورہ بقرہ نہایت ترتیل سے پڑھے، پھر رکوع فرمائے، کیا کہوں کیسا رکوع تھا جیسے عادت مبارکہ سے زیادہ غیر معمولی قیام تھا، قیام کی مناسبت سے عادت سے زیادہ رکوع بھی غیر معمولی طویل تھا۔ حسب عادت شریفہ پورے رکوع میں ”سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيم“ بار بار پڑھتے جا رہے تھے، پھر آپ رکوع سے سر اٹھا کر قومہ کئے، قومہ بھی رکوع کی طرح عادت سے زیادہ غیر معمولی طویل تھا۔ قومہ میں (سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَهُ کے بعد) ”لِرَبِّيَ الْحَمْدُ“ بار بار پڑھ رہے تھے یعنی اے میرے رب حمد کے مستحق صرف آپ ہی ہیں، پھر آپ سجدہ فرمائے، کچھ نہ پوچھو کہ سجدہ کیسا تھا، سجدہ بھی قومہ کی طرح عادت شریفہ سے زیادہ غیر معمولی طویل تھا، حسب عادت شریفہ پورے سجدہ میں آپ ”سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَىٰ“ بار بار پڑھ رہے تھے، پھر آپ پہلے سجدہ سے سر اٹھا کر جلسہ میں آگئے اور یہ جلسہ بھی سجدہ کی طرح عادت شریفہ سے زیادہ غیر معمولی طویل تھا اور آپ جلسہ میں ”رَبِّ اغْفِرْلِيْ رَبِّ اغْفِرْلِيْ“ بار بار پڑھ رہے تھے (یہ پہلی رکعت تھی) اسی طرح آپ چار رکعات ادا فرمائے، ان چار رکعتوں میں جو قرأت آپ فرمائے تھے اس کی تفصیل یہ تھی، پہلی رکعت میں سورہ بقرہ، دوسری میں آل عمران، تیسری میں سورہ نساء، چوتھی میں۔ حضرت شعبہ راوی کو شک ہے کہ۔ مائدہ تھا یا سورہ انعام۔ بہرحال ان دو سورتوں میں سے کوئی ایک سورت تھی۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 874 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.