اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1853
عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں
نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ داؤد علیہ السلام کا رات میں
ایک وقت ایسا مقرر تھا جس میں آپ خود بھی عبادت فرماتے اور اپنے گھر والوں کو بھی جگاتے تھے
اور فرمایا کرتے تھے: اے داؤد کے گھر والو! اٹھو! جاگو! نماز پڑھو (کیا تم کو کچھ معلوم ہے کہ یہ کیسا
وقت ہے) اس وقت اللہ تعالیٰ عبادت کرنے والے کی عبادت اور دعا کرنے والے کی دعا قبول
فرماتے ہیں (ایسے مبارک وقت کو غفلت میں مت ضائع کرو، ہاں ایسے مقبول وقت میں بھی)
جادوگر کی دعا اور ظلم سے چنگی وصول کرنے والے کی دعا قبول نہیں فرماتے۔ (یہ دونوں چیزیں اللہ
تعالیٰ کو غضب میں لاتی ہیں اور مقبولیت وقت کا بھی ان پر اثر نہیں کرتا)۔
(اس کی روایت امام احمد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 1243 (unverified) 30% confidence
Mishkat (candidate) 1243
Confidence and text similarity are not editorial verification.