اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1854
ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مسلمانو! تہجد ضرور پڑھا کرو (تم کو خبر نہیں کہ) تم سے پہلے جو صالحین
گزرے ہیں تہجد پڑھنا ان کا طریقہ خاص تھا اسی سے وہ اللہ تعالیٰ کا تقرب حاصل کرتے تھے (تم تو
خیر الامم ہو، تم بھی تہجد ضرور پڑھا کرو) تہجد سے تم کو اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہوگا اور اسی تہجد کی وجہ
سے تم سے برائیاں دور ہوں گی (اور تہجد کا ایک خاص اثر یہ ہے کہ) یہ تم کو گناہوں سے روکے گی۔
(اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 3549 (unverified) 90% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.