English
Jabir (may Allah be pleased with him) narrated: "The Messenger of Allah (ﷺ) said: ‘Whoever believes in Allah and the Last Day must attend Friday prayer on Friday, except for a sick person, a traveler, a woman, a child, or a slave. Whoever is preoccupied with his livelihood or trade, Allah will have no need of him, and Allah is Self-Sufficient, Praiseworthy.’"
العربية
Typed, pending editorial approval
۱۸۰۳ - وَعَنْ جَابِرٍ (رضي الله عنه) أَنَّ رَسُولَ اللهِ ﷺ قَالَ: «مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَعَلَيْهِ الْجُمُعَةُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، إِلَّا مَرِيضُ أَوْ مُسَافِرُ أَوْ امْرَأَةٌ أَوْ صَبِيٌّ أَوْ مَمْلُوْكٌ، فَمَنِ اسْتَغْنَى بِلَهْرٍ أَوْ تِجَارَةٍ اسْتَغْنَى اللهُ عَنْهُ، وَاللهُ غَنِيٌّ حَمِيدٌ». رَوَاهُ الدَّارَ قُطْنِيُّ.
اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2088
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس کو اللہ پر اور قیامت کے آنے پر ایمان ہے اس پر جمعہ کے دن
جمعہ کی نماز فرض ہے (اس سے معلوم ہوا کہ ہر مسلمان پر نماز جمعہ فرض ہے مگر یہ حکم عام نہیں ہے،
چند لوگ اس حکم سے مستثنیٰ ہیں) ایک (ایسا) بیمار (جس کو جامع مسجد تک آنے میں دقت ہو اس پر
جمعہ فرض نہیں) ایسا ہی مسافر پر، عورت پر یا بچہ پر یا ایسے غلام پر جو کسی کی ملک میں ہے جمعہ فرض
نہیں، جو شخص (نماز جمعہ چھوڑ کر) لہو و لعب میں مشغول ہو گیا ہو، یا تجارت میں لگا ہوا ہے تو اس کی
یہ بے پروائی بتاتی ہے کہ وہ اللہ سے بے پروا ہو گیا تو اللہ تعالیٰ بھی اس سے بے پروا ہو جاتے
ہیں، نہ دنیا میں اس کی مدد فرمائیں گے اور نہ آخرت میں اس کو نجات دیں گے۔ نماز جمعہ چھوڑنے
والو! تم کو یاد رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کو تمہاری پروا نہیں، وہ سب سے بے پروا ہے) سب اسی کے
محتاج ہیں، سب اسی کی تعریف کرتے رہتے ہیں (اے بے نمازی تیرے نماز نہ پڑھ کر اللہ کی
تعریف نہ کرنے کی اللہ کو کچھ پروا نہیں)۔ (اس حدیث کی روایت دار قطنی نے کی ہے۔)