Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer · Chapter 42

Chapter on The Obligation of Friday Prayer

Section: (2)

12 narrations · In source reading order

Hadith 1792

Volume 1

English

Ibn Umar and Abu Hurairah (may Allah be pleased with them) reported: "We heard the Messenger of Allah (ﷺ) say from his pulpit: ‘People must stop neglecting Friday prayers, or else Allah will seal their hearts, and they will be among the heedless.’"

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۷۹۲ - وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ وَأَبِي هُرَيْرَةَ (رضي الله عنهما) أَنَّهُمَا قَالَا : سَمِعْنَا رَسُوْلَ اللهِ ﷺ يَقُوْلُ عَلَى أَعْوَادِ مِنْبَرِهِ: لَيَنْتَهِيَنَّ أَقْوَامٌ عَنْ وَدْعِهِمُ الْجُمُعَاتِ أَوْ لَيَخْتِمَنَّ اللهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ، ثُمَّ لَيَكُوْنُنَّ مِنَ الْغَافِلِينَ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2071
عبداللہ بن عمر اور ابو ہریرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، یہ دونوں حضرات فرماتے ہیں کہ ہم کو خوب یاد ہے کہ اسی منبر شریف پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرما رہے تھے اور ہم سن رہے تھے کہ لوگ جمعہ کی نماز چھوڑنے سے باز آجائیں (اور پابندی سے جمعہ پڑھا کریں) ورنہ یاد رکھیں کہ اللہ تعالیٰ جمعہ کی نماز ترک کرنے والوں کے دلوں پر مہر لگا دیں گے (جس سے ان کو عبادت کی توفیق نہیں ہوگی) (اصل مہر تو کافروں کے دل پر لگائی جاتی ہے، جمعہ چھوڑنے والوں کے لئے بھی کافروں کا سا برتاؤ کیا جائے گا کہ ان کے دلوں پر بھی مہر لگائی جائے گی، جس سے ان کے دلوں پر بھی ایسا زنگ آئے گا کہ یہ بھی) غافلین کے گروہ میں شمار کئے جائیں گے (اور کافروں کے جیسے اخلاق ان سے ظاہر ہوں گے)۔ (اس حدیث کی روایت مسلم نے کی ہے۔)

Qur’an-related source paragraphs

Allah the Almighty says: “O you who believe! When the call is made for the prayer on Friday, hasten to the remembrance of Allah...” (Qur’an 62:9)

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 865 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1793

Volume 1

English

Abu al-Ja’d al-Damiri (may Allah be pleased with him) narrated: "The Messenger of Allah (ﷺ) said: ‘Whoever neglects three Friday prayers out of laziness, Allah will seal his heart.’"

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۷۹۳ - وَعَنْ أَبِي الْجَعْدِ الضَّمِيرِي (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ: «مَنْ تَرَكَ ثَلَاثَ جُمَع تَهَاوُنًا بِهَا طَبَعَ اللهُ عَلَى قَلْبِهِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتَّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَه وَالدَّارِمِيُّ. وَرَوَاهُ مَالِكَ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ وَأَحْمَدُ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2072Noor 2073Noor 2074
ابوالجعد ضمیری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص (بغیر عذر کے) محض سستی اور غفلت کی وجہ سے تین نماز جمعہ (متواتر) ترک کر دے تو اللہ تعالیٰ اس کے دل پر مہر لگا دیتے ہیں (جس سے اللہ تعالیٰ کا فیض اس کے دل سے رُک جاتا ہے اور جہل، غفلت اور نفاق سے اس کا دل بھر جاتا ہے اور ایمان کا نور اس کے دل سے جاتا رہتا ہے) (جیسا کہ مرقات اور زرقانی میں مذکور ہے۔12) (اس حدیث کی روایت ابوداؤد، ترمذی، نسائی، ابن ماجہ اور دارمی نے کی ہے۔) اور امام مالک نے اس کی روایت صفوان بن سلیم سے کی ہے اور امام احمد نے بھی اس کی روایت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 1052 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 500 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 1369 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 1125 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1371 (unverified) 93% confidence

Mishkat (candidate) 1371

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1794

Volume 1

English

Ibn Abbas (may Allah be pleased with him) narrated: "The Prophet (ﷺ) said: ‘Whoever skips Friday prayer without a valid excuse will be recorded as a hypocrite in a book that will not be erased or changed.’" In some narrations: ‘...three times.’

العربية

Typed, pending editorial approval
١٧٩٤ - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ (رضي الله عنهما) أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: «مَنْ تَرَكَ الْجُمُعَةَ مِنْ غَيْرِ ضَرُورَةٍ كُتِبَ مُنَافِقًا فِي كِتَابٍ لَا يُمْحَى وَلَا يُبَدَّلْ، وَفِي بَعْضِ الرِّوَايَاتِ ثَلَاثًا. رَوَاهُ الشَّافِعِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2075
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص بغیر کسی ناگزیر ضرورت کے جمعہ کی نماز ترک کر دیتا ہے وہ منافق لکھ دیا جاتا ہے، ایسی کتاب میں جو تغیر و تبدل سے محفوظ ہے (یعنی اس کے نفاق کا حکم ہمیشہ رہے گا۔ ہاں اگر توبہ کر لے یا ارحم الراحمین محض اپنی عنایت سے معاف فرما دیں تو یہ دوسری بات ہے) ایک روایت تو ایسی ہے اور دوسری روایت میں یہ ہے کہ جو بغیر کسی ناگزیر ضرورت کے تین جمعہ چھوڑ دے تو اس کا نام منافقوں میں لکھ دیا جاتا ہے۔ (یہ دونوں روایتیں امام شافعی رحمہ اللہ نے کی ہیں۔)

Hadith 1795

Volume 1

English

Ibn Mas’ud (may Allah be pleased with him) narrated: "The Prophet (ﷺ) said to people who neglected Friday prayers: ‘I was about to appoint someone 1 to lead the people in prayer and then burn the houses of those who skip Friday prayers.’"

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۷۹۵ - وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ (رضي الله عنه) أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ لِقَوْمٍ يَتَخَلَّفُوْنَ عَنِ الْجُمُعَةِ: «لَقَدْ هَمَمْتُ1 أَنْ آمُرَ رَجُلًا يُصَلِّي بِالنَّاسِ ثُمَّ أُحَرِّقَ عَلَى رِجَالٍ يَتَخَلَّفُوْنَ عَنِ الْجُمُعَةِ بُيُوتَهُمْ». رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2076
ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز جمعہ میں شریک نہ ہونے والے لوگوں کے متعلق ارشاد فرمایا تھا کہ میرا پختہ ارادہ ہوا تھا کہ کسی شخص کو نماز جمعہ پڑھانے پر مامور کر کے خود جا کر نماز جمعہ سے غیر حاضر رہنے والے لوگوں کو مکانوں سمیت جلا ڈالوں۔ (لیکن حضور رحمة للعالمین ہیں ایسا نہیں کئے۔ اس سے نماز جمعہ کی اہمیت تاکید اور فرضیت معلوم ہوتی ہے کہ جو نماز جمعہ کا تارک ہوگا وہ ایسے عذاب کا مستحق ہوگا)۔ (اس حدیث کی روایت مسلم نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 652 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

If you ask: How can the leader abandon the obligation of Friday prayer and focus on this? The answer is: It does not mean that the leader abandons Friday prayer entirely, as it can be repeated. In Sharh al-Munyah: ‘Friday prayer is only valid in one place in a city, according to the apparent narration from Abu Hanifah. However, Muhammad said it is permissible in multiple places, and this is considered the more correct view. Abu Yusuf said it is permissible in two places only. Ibn al-Humam said: Al-Sarakhsi stated that the correct view in Abu Hanifah’s school is that it is permissible to hold Friday prayer in two or more mosques in one city. This is based on the general statement: “No Friday prayer except in a city.

(1) "If you ask: How can the leader abandon the obligation of Friday prayer and focus on this? The answer is: It does not mean that the leader abandons Friday prayer entirely, as it can be repeated. In Sharh al-Munyah: ‘Friday prayer is only valid in one place in a city, according to the apparent narration from Abu Hanifah. However, Muhammad said it is permissible in multiple places, and this is considered the more correct view. Abu Yusuf said it is permissible in two places only. Ibn al-Humam said: Al-Sarakhsi stated that the correct view in Abu Hanifah’s school is that it is permissible to hold Friday prayer in two or more mosques in one city. This is based on the general statement: “No Friday prayer except in a city.” If this condition is met in each place, Ibn al-Humam said: This is the more correct view.’ Thus, the issue is resolved. This is mentioned in Al-Mirqat."

Note 1

قوله

(۱) قوله: لقد هممت أن آمر رجلا إلخ فإن قلت: كيف يترك الفرض ويشتغل بهم؟ قلت: لا يلزم من جعل الخليفة ترك فرض الجمعة مطلقا؛ فإنه يتصوّر تكرارها، ففي شرح المنية»: إنما تجوز إقامة الجمعة في المصر في موضع واحد لا أكثر في ظاهر الرواية عن أبي حنيفة، وعنه كقول محمد: «إنها تجوز في مواضع متعددة. قيل: وهو الأصح. وعن أبي يوسف: يجوز بموضعين لا غير. وقال ابن الهمام: قال السرخسي: الصحيح من مذهب أبي حنيفة جواز إقامتها في مصر واحد في مسجدين وأكثر. وبه نأخذ؛ لإطلاق: «لا جمعة إلا في مصر». فإذا تحقق في كل منها قال ابن الهمام: وهو الأصح، فارتفع الإشكال من أصله. قاله في «المرقاة».

Note 1

ف: اس حدیث شریف میں نماز جمعہ میں شریک نہ ہونے والے لوگوں کے متعلق ارشاد ہے کہ کسی شخص کو نماز جمعہ پڑھانے پر مامور کر کے خود جا کر نماز جمعہ سے غیر حاضر رہنے والے لوگوں کو مکانوں سمیت جلا ڈالوں۔ یہاں یہ شبہ پیدا ہوتا ہے کہ فرض جمعہ کو ترک کر کے گھروں کے جلانے میں مشغولیت کیسے اختیار کی جائے گی۔ اس بارے میں صاحب مرقات نے فرمایا ہے کہ کسی کو قائم مقام بنا کر جانے میں جانے والے سے فرض جمعہ ترک نہیں ہوگا۔ اس لئے کہ وہ دوسری جگہ جمعہ ادا کر سکتا ہے اور دوسری جگہ جمعہ ادا کرنا اسی وقت ہو سکتا ہے جبکہ شہر میں متعدد جگہ جمعہ ادا ہو رہا ہو۔ اور جمعہ کا شہر میں متعدد جگہوں پر جائز ہونا امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کا راجح قول ہے اور امام محمد رحمہ اللہ کا قول بھی اسی طرح ہے اور اسی قول راجح یعنی ایک شہر میں کئی مقامات پر جمعہ کے قائم کرنے پر فتویٰ ہے۔ علامہ ابن الہمام رحمہ اللہ نے امام سرخسی رحمہ اللہ کا یہ قول لکھا ہے کہ مذہب حنفی میں فتویٰ اس پر ہے کہ جمعہ شہر کی دو یا دو سے زائد مسجدوں میں جائز ہے (مرقات۔ درمختار)12

Hadith 1796

Volume 1

English

Samurah ibn Jundub (may Allah be pleased with him) narrated: "The Messenger of Allah (ﷺ) said: ‘Whoever skips Friday prayer without a valid excuse should give a dinar in charity. 2 If he cannot afford it, then half a dinar.’"

العربية

Typed, pending editorial approval
١٧٩٦ - وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «مَنْ تَرَكَ الْجُمُعَةَ مِنْ غَيْرِ عُذْرٍ فَلْيَتَصَدَّقْ بِدِينَارٍ2 فَإِنْ لَمْ يَجِدْ فَبِنِصْفِ دِينَارٍ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُوْ دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَه.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2077
سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص بغیر کسی عذر کے (سستی اور کاہلی سے) نماز جمعہ ترک کرتا ہے (سابقہ وعید کی حدیثوں سے بھی متاثر نہیں ہوتا ہے) تو اس کو چاہئے کہ ایک دینار یا نصف دینار خیرات کرے (مال کا خرچ کرنا نفس پر سخت پر بہت گراں ہوتا ہے (یہ ایک دینار ساڑھے چار ماشہ
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 1053 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 2

Because good deeds erase bad deeds. The apparent meaning is that this command is for recommendation, as there is a choice between a dinar and half a dinar. However, repentance is also necessary, as it erases sins. Allah knows best. This is mentioned by Al-Sindi.

(2) "Because good deeds erase bad deeds. The apparent meaning is that this command is for recommendation, as there is a choice between a dinar and half a dinar. However, repentance is also necessary, as it erases sins. Allah knows best. This is mentioned by Al-Sindi."

Note 2

قوله

(۲) قوله: فليتصدق بدينار إلخ لأن الحسنات يذهب السيئات والظاهر أن الأمر للاستحباب، ولذلك جاء التخيير بين الدينار والنصف. ولا بد من التوبة مع ذلك؛ فإنها الماحية للذنب، والله تعالى أعلم. قاله السندي.

Note 1

سونے کا ہونا ہے۔12) مال کے بچانے کے خیال سے، مال کے خرچ کا بار اس پر نہ پڑنے کے خوف سے بھی وہ جمعہ ترک کرنا چھوڑ دے گا، اس لئے نماز جمعہ ترک کرنے کا ایک یہ بھی علاج بتایا گیا ہے اس میں دوسرا فائدہ یہ بھی مضمر ہے کہ یہ ⟦?⟧ پروریوں کا بھی ذریعہ ہے۔) (اس حدیث کی روایت امام احمد، ابوداؤد اور ابن ماجہ نے کی ہے۔) (1) مقیم ہونا، مسافر پر نماز جمعہ واجب نہیں (2) تندرست ہونا، مریض پر نماز جمعہ واجب نہیں (3) آزاد یعنی غلام نہ ہونا، غلام پر نماز جمعہ واجب نہیں (4) مرد ہونا، عورت پر نماز جمعہ واجب نہیں (5) عاقل ہونا، دیوانہ پر جمعہ واجب نہیں (6) بالغ ہونا، بچوں پر جمعہ واجب نہیں۔ جمعہ واجب ہونے کے یہ شرائط ہیں۔ ان شرائط کے نہ پائے جانے کے باوجود اگر کوئی شخص نماز جمعہ پڑھ لے، مثلاً مسافر یا مریض جمعہ پڑھ لے تو ان کا جمعہ اداء ہو جائے گا اور فرض ظہر کی ادائی ان سے ساقط ہو جائے گی۔ 1۔ مصر (یعنی جس جگہ جمعہ ادا کیا جا رہا ہے اس کا مصر یعنی شہر ہونا۔ فقہ حنفی کی رو سے ضروری ہے۔ مصر سے مراد وہ مقام جہاں کے لوگ جمع ہوں تو وہاں کی بڑی مسجد میں نہ سما سکیں) یا فنائے مصر (حدود مصر کے بعد سے ایک فرسخ یعنی تین میل کا علاقہ فنائے مصر کہلاتا ہے) یا چھوٹے قصبہ، کھیڑے یا جنگل میں نماز جمعہ درست نہیں۔ 2۔ ظہر کا وقت۔ وقت ظہر کے پہلے اور ظہر کا وقت نکل جانے کے بعد نماز جمعہ درست نہیں۔ 3۔ خطبہ۔ بغیر خطبہ کے نماز جمعہ نہ ہوگی۔ 4۔ خطبہ کا نماز سے پہلے ہونا۔ نماز کے بعد خطبہ پڑھا جائے تو نماز نہیں ہوگی۔ 5۔ خطبہ وقت ظہر کے اندر ہونا، وقت ظہر شروع ہونے سے پہلے خطبہ پڑھ لیا جائے تو نماز جمعہ نہ ہوگی۔ 6۔ جماعت یعنی امام کے سوا کم از کم تین آدمیوں کا شروع خطبہ سے پہلی رکعت کے پہلے سجدہ تک موجود ہونا۔ اگر سجدہ اولی سے پہلے ان تین آدمیوں میں سے ایک بھی چلا جائے تو نماز فاسد ہو جائے گی، ہاں اگر پہلی رکعت کا سجدہ اولی کرنے کے بعد چلا جائے تو کوئی حرج نہیں۔ 7۔ ایسے مقام پر نماز جمعہ پڑھنا جہاں نماز جمعہ کے لئے آنے کی لوگوں کو عام اجازت ہو، اگر کسی ایسے مقام میں نماز جمعہ پڑھی جائے جہاں لوگوں کو آنے کی عام اجازت نہ ہو یا مسجد کے دروازے بند کر کے نماز جمعہ پڑھی جائے تو نماز جمعہ نہ ہوگی، جمعہ کے اداء یعنی صحیح ہونے کے یہ شرائط ہیں، ان شرائط کے نہ پائے جانے کے باوجود اگر کوئی شخص نماز جمعہ پڑھ لے، مثلاً جنگل میں پڑھے تو اس کی نماز جمعہ صحیح نہ ہوگی۔ اور اس کو فرض ظہر پڑھنا ہوگا۔ الحاصل جمعہ کے وجوب اور جمعہ کے اداء میں فرق یہ ہے کہ وجوب کے شرائط نہ پائے جانے کے باوجود اگر کوئی نماز جمعہ پڑھ لے تو نماز جمعہ اداء ہو جائے گی اور ظہر کے فرض اس سے ساقط ہو جائیں گے اس کے برخلاف اگر کوئی شخص جمعہ کے اداء کے شرائط نہ پائے جانے کے باوجود جمعہ پڑھ لے تو نماز جمعہ درست نہ ہوگی اور اس کو فرض ظہر پڑھنا ہوگا (درالمختار، ہدایہ، شرح وقایہ ملتقیٰ) جمعہ کے وجوب کے شرائط اور جمعہ کے اداء یعنی صحت کے شرائط تو آپ سن چکے مگر عام طور پر ایک غلطی ہو رہی ہے اس کا ازالہ بھی ضروری ہے۔ عموماً یہ سمجھا جا رہا ہے کہ جمعہ کے شرائط میں دارالاسلام کا ہونا بھی ضروری ہے۔ دارالحرب میں جمعہ قائم کرنا صحیح نہیں ہے، اس بارے میں کوکب دُرّی میں لکھا ہے: معلوم نہیں کہ یہ شرط عوام نے کہاں سے نکال لی ہے۔ فقہ میں اس کا کہیں تذکرہ نہیں ہے، دارالحرب ہو یا دارالامن ان میں جمعہ قائم کرنا صحیح ہے، جمعہ اداء ہو جاتا ہے، پھر ظہر پڑھنے کی ضرورت نہیں، شاید عوام کو اس سے دھوکا ہو رہا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ معظمہ میں جبکہ وہ دارالحرب تھا جمعہ نہیں اداء فرمائے۔ حالانکہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مکہ مکرمہ میں جمعہ نہ پڑھنا دارالحرب ہونے کی وجہ سے نہیں تھا بلکہ اس وجہ سے جمعہ نہیں پڑھا گیا کہ کفار جمعہ قائم کرنے ہی نہیں دیتے تھے۔ اس لئے دارالاسلام کی طرح دارالحرب اور دارالامن میں جمعہ قائم کرنا چاہئے اور ظہر پڑھنے کی ضرورت نہیں۔ اس تمہید کو ذہن نشین رکھ کر ذیل کے احادیث کو پڑھئے:

Hadith 1797

Volume 1

English

Abu Abd al-Rahman al-Sulami reported: "Ali (may Allah be pleased with him) said: ‘There is no Friday prayer or Eid prayer except in a central city.’" 3 [Narrated by Ibn Abi Shaybah with a sahih chain, as a mawquf narration] Abd al-Razzaq, Al-Bayhaqi, Abu Ubaid in Al-Gharib, and Al-Marwazi in Kitab al-Jumu’ah narrated similar mawquf reports. A mawquf narration in such cases is equivalent to a marfu’ narration. Al-Allamah Al-Ayni said: ‘Abu Zayd claimed in Al-Asrar that Muhammad ibn al-Hasan narrated it as marfu’ from Mu’adh and Suraqah ibn Malik. Al-Nawawi said: The Hadith of Ali is weak, and its chain is weak and disconnected. However, it seems he was unaware of the narration through Jarir from Mansur, which has a sahih chain.’

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۷۹۷ - وَعَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ أَنَّهُ قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ (رضي الله عنه): لَا جُمْعَةَ وَلَا تَشْرِيقَ إِلَّا فِي مِصْرٍ جَامِعٍ 3. رَوَاهُ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ بِسَنَدٍ صَحِيحٍ مَوْقُوْفًا. وَرَوَى عَبْدُ الرَّزَّاقِ وَالْبَيْهَقِيُّ وَأَبُو عُبَيْدٍ فِي الْغَرِيْبِ»، وَالْمَرْوَزِيُّ فِي كِتَابِ الْجُمُعَةِ» مِثْلَهُ مَوْقُوْفًا، وَالْمَوْقُوْفُ فِي مِثْلِ هَذَا كَالْمَرْفُوْعِ. وَقَالَ الْعَلَامَةُ الْعَيْنِيُّ: إِنَّ أَبَا زَيْدٍ زَعَمَ فِي الْأَسْرَارِ» أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ الْحَسَنِ قَالَ: رَوَاهُ مَرْفُوْعًا مُعَاذُ وَسُرَاقَةُ بْنُ مَالِكِ ها. ثُمَّ قَالَ الْعَلَّامَةُ الْعَيْنِيُّ: فَإِنْ قُلْتَ: قَالَ النَّوَوِيُّ: حَدِيثُ عَلِيَّ ضَعِيفٌ مُتَّفَقٌ عَلَى ضُعْفِهِ، وَهُمْ مَوْقُوْفٌ عَلَيْهِ بِسَنَدٍ ضَعِيْفٍ مُنْقَطِع. قُلْتُ: كَأَنَّهُ لَمْ يَطَّلِعُ إِلَّا عَلَى الْأَثَرِ الَّذِي فِيْهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةِ، وَلَمْ يَطَّلِعُ عَلَى طُرُقِ جَرِيرٍ عَنْ مَنْصُورٍ فَإِنَّهُ سَنَدُ صَحِيحٌ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2078Noor 2079Noor 2080
ابو عبدالرحمن سلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ امیر المؤمنین حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ (نماز جمعہ کی ادائیگی کے شرائط میں سے یہ ہے کہ) نماز جمعہ مصر جامع (یعنی ایسے مقام پر) ادا کی جائے (کہ اگر وہاں کے لوگ اس مقام کی بڑی مسجد میں جمع ہوں تو اس مسجد میں نہ سما سکیں، مصر سے کم از کم ایسا مقام مراد ہے اور اس سے زیادہ خواہ کتنا ہی بڑا مقام ہو وہ مصر ہی کہلائے گا) حضرت علی رضی اللہ عنہ نے یہ بھی فرمایا کہ تکبیرات تشریق بھی مصر جامع میں ہی پڑھی جائیں۔ (اس کی روایت ابن ابی شیبہ نے سند صحیح کے ساتھ کی ہے۔) اور عبدالرزاق، بیہقی اور ابوعبید نے بھی اس کی روایت کی ہے۔ اور مروزی نے اس کی روایت کتاب الجمعہ میں اسی طرح کی ہے اور علامہ عینی رحمہ اللہ نے ابو بدر رحمہ اللہ کے حوالہ سے لکھا ہے کہ امام محمد بن الحسن رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس حدیث کی روایت حضرت معاذ اور حضرت سراقہ بن مالک رضی اللہ عنہما نے مرفوعاً کی ہے۔
Commentary and footnotes (2)

Note 3

This means that Friday prayer is only valid in a central city, based on these narrations. This is because the Prophet’s city (Madinah) had many surrounding villages, and it is not reported that he ordered Friday prayer to be held there. This is mentioned in Sharh al-Nuqayah.

(3) "This means that Friday prayer is only valid in a central city, based on these narrations. This is because the Prophet’s city (Madinah) had many surrounding villages, and it is not reported that he ordered Friday prayer to be held there. This is mentioned in Sharh al-Nuqayah."

Note 3

قوله

(۳) قوله : إلا في مصر جامع : أي شرط لأدائها المصر؛ لهذه الآثار. ولأنه كان لمدينة النبي ﷺ قرى كثيرة، ولم ينقل أنه أمر بإقامة الجمعة فيها. قاله في شرح النقاية».

Hadith 1798

Volume 1

English

Al-Harith reported from Ali (may Allah be pleased with him): ‘There is no Friday prayer, Eid prayer, or Eid al-Adha prayer except in a central city or a large town.’"

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۷۹۸ - وَعَنِ الْحَارِثِ عَنْ عَلِيٍّ (رضي الله عنه) قَالَ: لَا جُمُعَةَ وَلَا تَشْرِيقَ وَلَا صَلَاةَ فِطْرٍ وَلَا أَضْحَى إِلَّا فِي مِصْرٍ جَامِعٍ أَوْ مَدِينَةٍ عَظِيمَةٍ. رَوَاهُ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ مَوْقُوْفًا، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حَزَمٍ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2081
حارث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ امیر المؤمنین حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ (نماز جمعہ کے ادا کرنے کے شرائط میں سے یہ ہے کہ) نماز جمعہ (کم سے کم) مصر جامع میں ادا کی جائے۔ (جس کی تعریف ابھی گزر چکی ہے) (زیادہ سے زیادہ کی کوئی حد نہیں) بڑے سے بڑے شہر میں بھی جمعہ قائم ہوتا ہے (اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے یہ بھی فرمایا کہ) تکبیرات تشریق، نماز عید الفطر اور نماز عید الاضحیٰ بھی (کم سے کم) مصر جامع میں اداء کرنا چاہئے۔ (ان کے لئے بھی زیادہ سے زیادہ کی کوئی حد نہیں) ان نمازوں کو بڑے سے بڑے شہر میں بھی ادا کرنا چاہئے۔ (اس کی روایت ابن ابی شیبہ نے کی ہے اور ابن حزم نے اس کو صحیح قرار دیا ہے۔)

Hadith 1799

Volume 1

English

Abu Hurairah (may Allah be pleased with him) narrated: "The Prophet (ﷺ) said: ‘Friday prayer is obligatory for those who spend the night with their families.’"

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۷۹۹ - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ (رضي الله عنه) عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: «الْجُمُعَةُ1 عَلَى مَنْ آوَاهُ اللَّيْلُ إِلَى أَهْلِهِ». رَوَاهُ التَّرْمِذِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2082
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا (کہ جمعہ کے ادا کرنے کے شرائط میں سے یہ ہے کہ نماز جمعہ مصر میں اداء کی جائے گی، اگر کوئی جنگل یا کھیڑے میں جمعہ ادا کرے تو اس کا جمعہ صحیح نہیں ہوگا۔ اس کو ظہر پڑھنا پڑے گا اب رہا فنائے مصر تو) فناءِ مصر میں (بھی مصر کی طرح) جمعہ صحیح ہوتا ہے (ظہر پڑھنے کی ضرورت نہیں، فنائے مصر سے کیا مراد ہے اس کو اس حدیث میں بتلایا گیا ہے کہ وہ مقام جس کو فنائے مصر کہتے ہیں، وہ مصر سے اتنے فاصلے پر ہو کہ) اگر کوئی وہاں سے نماز جمعہ کے لئے مصر میں آئے تو وہ اطمینان کے ساتھ نماز جمعہ کے بعد اپنے مقامات کو رات سے پہلے پہنچ سکے (جس کی مقدار ایک فرسخ یعنی تین میل ہے)۔ (اس حدیث کی روایت ترمذی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 501 (unverified) 88% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

The previous Hadiths and narrations from our Imams indicate that Friday prayer is only valid in a central city. The discussion here is about the distance from which one is obliged to attend Friday prayer in the city. Al-Allamah Al-Shami said: ‘It is established by the Hadiths, narrations, and the opinions of our three Imams and the majority of scholars that there is no consideration for hearing the call or for distance in miles. In Al-Durr al-Mukhtar, it is preferred to consider the ease of returning home without hardship. In Qadi Khan, Abu Yusuf said it is three farsakhs (approximately 18 km), and if one can spend the night with his family, Friday prayer becomes obligatory.’

(1) "The previous Hadiths and narrations from our Imams indicate that Friday prayer is only valid in a central city. The discussion here is about the distance from which one is obliged to attend Friday prayer in the city. Al-Allamah Al-Shami said: ‘It is established by the Hadiths, narrations, and the opinions of our three Imams and the majority of scholars that there is no consideration for hearing the call or for distance in miles. In Al-Durr al-Mukhtar, it is preferred to consider the ease of returning home without hardship. In Qadi Khan, Abu Yusuf said it is three farsakhs (approximately 18 km), and if one can spend the night with his family, Friday prayer becomes obligatory.’"

Note 1

قوله

(۱) قوله: الجمعة على من آواه الليل إلخ وما مر من الأحاديث في شرط المصر الذي تصح إقامة الجمعة فيه، والكلام هنا في حد المكان الذي من كان فيه يلزمه الحضور إلى المصر ليصليها فيه. وقال العلامة الشامي: قد علمت بنص الحديث والأثر والروايات عن أئمتنا الثلاثة، واختيار المحققين من أهل الترجيح أنه لا عبرة ببلوغ النداء، ولا بالغلوة والأميال. وقال في الدر المختار» ورجح في البحر» اعتبار عوده لبيته بلا كلفة. وفي قاضيخان» عن أبي يوسف، هو رواية عنه من ثلاثة فراسخ، وعنه : إذا شهد الجمعة فإن أمكنه المبيت بأهله لزمه الجمعة، واختاره كثير من مشايخنا.

Hadith 1800

Volume 1

English

A man from Quba reported from his father, who was a companion of the Prophet (ﷺ): "The Prophet (ﷺ) commanded us to attend Friday prayer from Quba."

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۸۰۰ - وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ قُبَاءٍ عَنْ أَبِيْهِ - وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ - قَالَ: أَمَرَنَا النَّبِيُّ ﷺ أَنْ نَشْهَدَ الْجُمُعَةَ مِنْ قُبَاءِ. رَوَاهُ التَّرْمِذِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2083
قباء کے رہنے والوں میں سے ایک شخص اپنے والد سے جو وہ صحابی ہیں روایت کرتے ہیں کہ ان کے والد نے کہا کہ ہم لوگوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا کہ (وجوب کے طور پر نہیں بلکہ ثواب حاصل کرنے) ہم مسجد نبوی میں جمعہ ادا کرنے کے لئے قباء سے مدینہ منورہ آیا کریں (اس سے معلوم ہوا کہ فناءِ مصر میں جمعہ قائم کرنا صحیح ہے، ظہر پڑھنے کی ضرورت نہیں، اگر کوئی فناءِ مصر سے جمعہ ادا کرنے کے لئے مصر آنا چاہے تو یہ اس کے لئے واجب نہیں بلکہ مستحب ہوگا) اس حدیث کی روایت ترمذی نے کی ہے۔ (جیسا کہ کوکب دری میں مذکور ہے۔12)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 501 (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Hadith 1801

Volume 1

English

Jabir ibn Abdullah (may Allah be pleased with him) narrated: "The Messenger of Allah (ﷺ) addressed us, saying: ‘O people, repent to Allah before you die, hasten to perform good deeds before you become preoccupied, and strengthen your connection with your Lord by frequently remembering Him and giving charity in secret and openly. You will be provided for, supported, and compensated. Know that Allah has made Friday prayer obligatory for you in this place, on this day, in this month, and in this year until the Day of Resurrection. Whoever neglects it during my lifetime or after my death—whether under a just or unjust ruler—out of disregard or denial, Allah will not unite his affairs, nor bless his matters. Indeed, his prayers, charity, Hajj, fasting, and good deeds will not be accepted until he repents. Whoever repents, Allah will accept his repentance.’"

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۸۰۱ - وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ (رضي الله عنه) قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللهِ ، فَقَالَ: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ، تُوْبُوا إِلَى اللهِ قَبْلَ أَنْ تَمُوْتُوْا، وَبَادِرُوْا بِالأَعْمَالِ الصَّالِحَةِ قَبْلَ أَنْ تَشْغَلُوْا، وَصِلُوْا الَّذِي بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ رَبِّكُمْ بِكَثْرَةِ ذِكْرِكُمْ لَهُ وَكَثْرَةِ الصَّدَقَةِ فِي السِّرِّ وَالْعَلَانِيَةِ تُرْزَقُوا وَتُنْصَرُوْا وَتُجْبَرُوا وَاعْلَمُوْا أَنَّ اللهَ قَدْ افْتَرَضَ عَلَيْكُمُ الْجُمُعَةَ فِي مَقَامِي هَذَا، فِي يَوْمِي هَذَا، فِي شَهْرِي هَذَا، مِنْ عَامِي هَذَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، فَمَنْ تَرَكَهَا فِي حَيَاتِي أَوْ بَعْدِي وَلَهُ إِمَامٌ عَادِلُ أَوْ جَائِرُ اسْتِخْفَافًا بِهَا أَوْ جُحُودًا لَهَا فَلَا جَمَعَ اللهُ لَهُ شَمْلَهُ، وَلَا بَارَكَ لَهُ فِي أَمْرِهِ. أَلَا وَلَا صَلَاةَ لَهُ وَلَا زَكَاةَ لَهُ وَلَا حَجَّ لَهُ، وَلَا صَوْمَ لَهُ، وَلَا بِرَّ لَهُ حَتَّى يَتُوْبَ، فَمَنْ تَابَ تَابَ اللهُ عَلَيْهِ . رَوَاهُ ابْنُ مَاجَه وَالْبَيْهَقِيُّ فِي السُّنَنِ وَالْبَزَّارُ، وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ» عَنِ ابْنِ عُمَرَ (رضي الله عنه) نَحْوَهُ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2084Noor 2085
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ (ایک دن) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم کو خطبہ دئے (اس خطبہ میں) ارشاد ہوا کہ لوگو! موت آنے سے پہلے توبہ کر لو ورنہ (موت آنے کے بعد توبہ نہ کر سکو گے) اور دوسرے کاموں میں پھنس جانے سے پہلے نیک کاموں کے کرنے میں جلدی کرو (کیا معلوم کہ پھر تم سے نیک کام نہ ہو سکے، اللہ تعالیٰ سے بے تعلق ہو کر دنیا سے نہ جاؤ) تم اللہ تعالیٰ سے اپنا تعلق مضبوط کر لو، اللہ تعالیٰ سے تعلق مضبوط کرنے کے لئے (ایک تو) اللہ تعالیٰ کا کثرت سے ذکر کرنا چاہئے۔ (اور دوسرے) علانیہ اور چھپا کر کثرت سے خیرات کیا کرو کہ اللہ تعالیٰ کا ذکر اور خیرات اللہ تعالیٰ سے تمہارے تعلق کو مضبوط کر دیں گے (جب اللہ تعالیٰ سے تمہارا تعلق قوی ہوگا تو تم کو رزق کی فکر کی ضرورت نہیں) ہوگی، غیب سے تم کو رزق دیا جائے گا اور اللہ تعالیٰ تمہاری مدد فرمائیں گے اور تمہاری تائید کی جائے گی اور تمہاری شکستہ حالت کو درست کیا جائے گا (یقین جانو کہ اللہ تعالیٰ سے تمہارا تعلق جن امور سے مضبوط ہوتا ہے منجملہ ان کے ایک نماز جمعہ بھی ہے) اور نماز جمعہ میرے اسی مقام، میرے اسی دن، میرے اسی ماہ اور میرے اسی سال میں تم سب پر قیامت تک کے لئے فرض قرار دی گئی ہے پس میری زندگی میں یا میرے بعد خلیفہ وقت کے ہوتے ہوئے چاہے وہ عادل ہو یا ظالم کوئی نماز جمعہ کو حقیر سمجھ کر یا جمعہ کا منکر بن کر نماز جمعہ ترک کر دے تو اللہ تعالیٰ اس کی پریشان حالی کو دور نہ کرے اور اس کے کاموں میں برکت نہ دے، سنو! جب تک کہ وہ توبہ کر کے نماز جمعہ کا پابند نہ ہو جائے۔ اس وقت تک نہ تو اس کی نماز قبول ہوگی اور نہ اس کی زکات اداء ہوگی اور نہ اس کا حج مقبول ہوگا اور نہ روزہ اور نہ اس کی کوئی نیکی قبول ہوگی۔ پھر اگر وہ توبہ کر کے نماز جمعہ پابندی سے پڑھا کرے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرمائیں گے (اور اس کے دوسرے عبادات بھی قبول فرمائیں گے)۔ (اس کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے اور بیہقی نے اس کی روایت سنن میں کی ہے اور بزار نے بھی اس کی روایت کی ہے۔) اور طبرانی نے اس کی روایت اوسط میں ابن عمر رضی اللہ عنہما سے اسی طرح کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 1081 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نماز جمعہ کے ادا کرنے کے شرائط میں سے ایک شرط یہ بھی ہے کہ نماز جمعہ کو سلطان قائم کرے یا سلطان کے اذن اور اجازت سے قائم ہو، عمدۃ الرعایہ میں لکھا ہے کہ فقہاء کی تحقیق سے معلوم ہوا کہ نماز جمعہ کے لئے سلطان کا ہونا یا سلطان کی اجازت کا ہونا اَوْلَوِيَّت کے لئے ضروری نہیں ہے۔ خواہ یہ شرط اولویت کے واسطے ہو یا ضروری ہو اب یہ شرط باقی نہیں رہی۔ اس وجہ سے کہ 945 ہجری میں خلیفۂ وقت نے تمام دنیا کے مسلمانوں کے لئے اذن عام دے دیا ہے کہ نماز ہر امام اور خطیب پڑھا سکتا ہے اس لئے اب مزید کسی سلطان یا خلیفہ کی اجازت کی ضرورت ہی نہیں اور درمختار میں لکھا ہے کہ مجمع الانہر نے اسی پر فتوٰی دیا ہے۔12

Hadith 1802

Volume 1

English

Tariq ibn Shihab (may Allah be pleased with him) narrated: "The Messenger of Allah (ﷺ) said: ‘Friday prayer is an obligatory duty for every Muslim in congregation, except for four: a slave, a woman, a child, or a sick person.’"

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۸۰۲ - وَعَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: «الْجَمُعَةُ حَقٌّ وَاجِبٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ فِي جَمَاعَةٍ1 إِلَّا عَلَى أَرْبَعَةٍ : عَبْدٍ مَمْلُوكٍ أَوْ امْرَأَةٍ أَوْ صَبِيٌّ أَوْ مَرِيضٍ». رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ. وَفِي شَرْحِ السُّنَّةِ بِلَفْظِ الْمَصَابِيحِ عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي وَائِلٍ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2086Noor 2087
طارق بن شہاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ نماز جمعہ کی فرضیت (قرآن و حدیث سے) ثابت ہے اور (نماز جمعہ) ہر مسلمان پر فرض ہے اور (نماز جمعہ کے ادا یعنی صحت کی شرائط میں ایک شرط یہ بھی ہے کہ نماز جمعہ) جماعت سے پڑھی جائے (اگر نماز جمعہ جماعت سے نہ پڑھی جائے تو نماز جمعہ صحیح نہ ہوگی جماعت سے مراد امام کے سوا کم سے کم تین آدمیوں کا ہونا ضروری ہے) (صدر میں ہر مسلمان پر جمعہ کا فرض ہونا جو کہا گیا ہے وہ عام حکم نہیں ہے، اس سے کئی شخص مستثنٰی ہیں) ایک غلام جو کسی کے ملک میں ہو (اس پر جمعہ واجب نہیں) دوسری عورت (اس پر بھی جمعہ واجب نہیں) تیسری بچہ (اس پر بھی جمعہ واجب نہیں۔ اس کے حکم میں مجنون بھی ہے کہ اس پر بھی جمعہ واجب نہیں) چوتھا (ایسا) بیمار (جس کو جامع مسجد تک آنے میں دقت ہو، اس پر بھی جمعہ واجب نہیں) اسی کے حکم میں مسافر بھی ہے کہ اس پر بھی جمعہ واجب نہیں۔ ان سب پر جمعہ واجب تو نہیں اور اگر یہ جمعہ کے لئے مسجد میں آ جائیں اور جمعہ پڑھ لیں تو ان کا جمعہ ادا ہو جائے گا اور ان کو ظہر پڑھنے کی ضرورت نہیں)۔ (اس حدیث کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔) اور صاحب شرح السنہ نے مصابیح کے الفاظ سے بنو وائل کے ایک صاحب سے اس کی روایت کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 1067 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1377 (unverified) 70% confidence

Mishkat (candidate) 1377

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

This means that performing Friday prayer in congregation is a condition, as agreed upon, though there is disagreement about the number required. According to Abu Hanifah and Muhammad, it is three men besides the Imam. Abu Yusuf said it is sufficient with the Imam, as two people with the Imam constitute a congregation. Others said that congregation and the Imam are separate conditions, so a group besides the Imam is required. This is based on the verse: ‘When the call is made for the prayer on Friday, hasten to the remembrance of Allah...’ (Qur’an 62:9), which implies a caller (Mu’adhin) and a leader (Imam), and at least two people responding, as the word ‘hasten’ does not apply to fewer than two. Additionally, fewer than three is not considered a congregation in linguistic terms. The condition of congregation is absolute here. Al-Shafi’i required the presence of forty free, adult, resident men who hear the sermon, based on Jabir’s narration: ‘The Sunnah is that every three people have an Imam, and every forty or more have Friday and Eid prayers.’ However, this narration is weak, and Al-Bayhaqi said: ‘It is not a proof.’ This is mentioned in Sharh al-Nuqayah.

(1)  "This means that performing Friday prayer in congregation is a condition, as agreed upon, though there is disagreement about the number required. According to Abu Hanifah and Muhammad, it is three men besides the Imam. Abu Yusuf said it is sufficient with the Imam, as two people with the Imam constitute a congregation. Others said that congregation and the Imam are separate conditions, so a group besides the Imam is required. This is based on the verse: ‘When the call is made for the prayer on Friday, hasten to the remembrance of Allah...’ (Qur’an 62:9), which implies a caller (Mu’adhin) and a leader (Imam), and at least two people responding, as the word ‘hasten’ does not apply to fewer than two. Additionally, fewer than three is not considered a congregation in linguistic terms. The condition of congregation is absolute here. Al-Shafi’i required the presence of forty free, adult, resident men who hear the sermon, based on Jabir’s narration: ‘The Sunnah is that every three people have an Imam, and every forty or more have Friday and Eid prayers.’ However, this narration is weak, and Al-Bayhaqi said: ‘It is not a proof.’ This is mentioned in Sharh al-Nuqayah."

Note 1

قوله

(۱) قوله: في جماعة: أي شرط لأدائها الجماعة إجماعا على خلاف في عددها، أي ثلاث رجال سوى الإمام عند أبي حنيفة ومحمد، وبالإمام عند أبي يوسف؛ لأن الاثنين مع الإمام جمع. ولهما: أن الجماعة شرط على حدة، والإمام شرط آخر، فيعتبر جمع سوى الإمام؛ لقوله تعالى: ﴿إِذَا نُودِيَ لِلصَّلَاةِ مِن يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللهِ﴾ (الجمعة: (۹) فهذا يقتضي مناديا وذاكرًا، وهما المؤذن والإمام. وساعيين؛ لأن قوله تعالى فَاسْعَوْا) لا يتناول ما دون المثنى. ثم ما دون الثلاث ليس بجمع متفق عليه؛ فإن أهل اللغة فَصَّلوا بين التثنية والجمع، فالمثنى وإن كان فيه معنى الاجتماع من وجه، فليس بجمع مطلقا. واشتراط الجماعة هنا ثابت مطلقا، وشرط الشافعي وجود أربعين أحرارًا، مكلفين، مقيمين في موضع لا يرتحلون عنه صيفًا ولا شِتَاءً إلا لحاجة، سامعين الخطبة؛ لقول جابر: مضت السنة أن في كل ثلاثة إماما، وفي كل أربعين فما فوقه جمعةً وأضحى وفطرًا. قلنا: هو ضعيف حتى قال البيهقي : لا يُحتج بمثله. كذا في شرحالنقاية».

Hadith 1803

Volume 1

English

Jabir (may Allah be pleased with him) narrated: "The Messenger of Allah (ﷺ) said: ‘Whoever believes in Allah and the Last Day must attend Friday prayer on Friday, except for a sick person, a traveler, a woman, a child, or a slave. Whoever is preoccupied with his livelihood or trade, Allah will have no need of him, and Allah is Self-Sufficient, Praiseworthy.’"

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۸۰۳ - وَعَنْ جَابِرٍ (رضي الله عنه) أَنَّ رَسُولَ اللهِ ﷺ قَالَ: «مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَعَلَيْهِ الْجُمُعَةُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، إِلَّا مَرِيضُ أَوْ مُسَافِرُ أَوْ امْرَأَةٌ أَوْ صَبِيٌّ أَوْ مَمْلُوْكٌ، فَمَنِ اسْتَغْنَى بِلَهْرٍ أَوْ تِجَارَةٍ اسْتَغْنَى اللهُ عَنْهُ، وَاللهُ غَنِيٌّ حَمِيدٌ». رَوَاهُ الدَّارَ قُطْنِيُّ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2088
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس کو اللہ پر اور قیامت کے آنے پر ایمان ہے اس پر جمعہ کے دن جمعہ کی نماز فرض ہے (اس سے معلوم ہوا کہ ہر مسلمان پر نماز جمعہ فرض ہے مگر یہ حکم عام نہیں ہے، چند لوگ اس حکم سے مستثنیٰ ہیں) ایک (ایسا) بیمار (جس کو جامع مسجد تک آنے میں دقت ہو اس پر جمعہ فرض نہیں) ایسا ہی مسافر پر، عورت پر یا بچہ پر یا ایسے غلام پر جو کسی کی ملک میں ہے جمعہ فرض نہیں، جو شخص (نماز جمعہ چھوڑ کر) لہو و لعب میں مشغول ہو گیا ہو، یا تجارت میں لگا ہوا ہے تو اس کی یہ بے پروائی بتاتی ہے کہ وہ اللہ سے بے پروا ہو گیا تو اللہ تعالیٰ بھی اس سے بے پروا ہو جاتے ہیں، نہ دنیا میں اس کی مدد فرمائیں گے اور نہ آخرت میں اس کو نجات دیں گے۔ نماز جمعہ چھوڑنے والو! تم کو یاد رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کو تمہاری پروا نہیں، وہ سب سے بے پروا ہے) سب اسی کے محتاج ہیں، سب اسی کی تعریف کرتے رہتے ہیں (اے بے نمازی تیرے نماز نہ پڑھ کر اللہ کی تعریف نہ کرنے کی اللہ کو کچھ پروا نہیں)۔ (اس حدیث کی روایت دار قطنی نے کی ہے۔)