Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

کتاب ایمان کے بیان میں

Hadith 181

(کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مضبوطی سے جمے رہنے کا بیان)

In this book

Current reading

کتاب ایمان کے بیان میں

(کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مضبوطی سے جمے رہنے کا بیان)

Zujajat al-Masabih 181Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 194Noor 195
ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ جس نے اللہ کی کتاب کی تعلیم پائی پھر اس کے احکام کی تعمیل کی تو اللہ تعالیٰ دنیا میں اس کو گمراہی سے بچائیں گے اور قیامت میں اس کو بُرے حساب سے محفوظ رکھیں گے۔ اور ایک دوسری روایت میں (ایسا بھی) آیا ہے کہ جس نے اللہ کی کتاب کی پیروی کی تو وہ دنیا میں گمراہ نہ ہوگا اور آخرت میں بدنصیب نہ ہوگا پھر آپ نے (سورہ طہ، آیت نمبر: 123، پ: 16، ع: 7 کی) یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿فَمَنِ اتَّبَعَ هُدَايَ فَلَا يَضِلُّ وَلَا يَشْقَىٰ﴾۔ (ترجمہ: تم میں جو کوئی میری اس ہدایت یعنی قرآن اور سنت کا اتباع کرے تو وہ نہ دنیا میں گمراہ ہوگا اور نہ آخرت میں بدنصیب۔ (اس کی روایت رزین نے کی ہے۔)