Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1825

(اس باب میں خطبہ جمعہ اور نماز جمعہ کے احکام مذکور ہیں)

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں خطبہ جمعہ اور نماز جمعہ کے احکام مذکور ہیں)

Zujajat al-Masabih 1825Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2116
سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں اور حضرت ابوبکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما کے عہد خلافت میں جمعہ کے روز پہلی اذان اس وقت ہوتی تھی جبکہ امام منبر پر بیٹھ جاتا تھا (اور دونوں خطبوں کے ختم ہونے کے بعد نماز جمعہ کے پہلے دوسری اذان یعنی اقامت کہی جاتی تھی) لیکن حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں جب آبادی بڑھ گئی (اور لوگوں کی کثرت ہونے لگی اور لوگ دور دور تک پھیل گئے تو سب کو اطلاع دینے کے لئے آپ نے جمعہ کے روز جمعہ کا وقت شروع ہونے کے بعد) تیسری اذان کا اضافہ فرمایا جو مقام زوراء میں دی جاتی تھی (اور یہ وہی اذان ہے جو جمعہ کا وقت شروع ہونے کے بعد ہی دی جاتی ہے جس کو اب پہلی اذان کہنا مناسب ہے، یہ اذان اجماع صحابہ سے ثابت ہوتی ہے اور احکام، قرآن اور حدیث کی طرح اجماع سے بھی ثابت ہوتے ہیں)۔ (اس حدیث کی روایت بخاری نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 912 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.