English
Abdullah ibn Zayd (may Allah be pleased with him) narrated: "The Messenger of Allah (ﷺ) went out to the prayer ground to pray for rain. He turned his cloak when he faced the qiblah, placing the right side over his left shoulder and the left side over his right shoulder, then supplicated to Allah."
العربية
Typed, pending editorial approval
١٩٥٤ - وَعَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ زَيْدٍ (رضي الله عنه) قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ ﷺ إِلَى الْمُصَلَّى فَاسْتَسْقَى وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ حِيْنَ اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ، فَجَعَلَ عِطَافَهُ الْأَيْمَنَ عَلَى عَاتِقِهِ الْأَيْسَرِ وَجَعَلَ عِطَافَهُ الْأَيْسَرَ عَلَى عَاتِقِهِ الْأَيْمَنِ، ثُمَّ دَعَا اللهَ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2278
عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ (بارش رک
جانے سے بارش آنے کی دعاء کرنے کے لئے) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (ایک دفعہ) عیدگاہ
تشریف لے گئے وہاں جا کر جب بارش آنے کے لئے دعاء کرنے کا ارادہ فرمائے تو اس وقت اپنی
چادر مبارک کو (اس طرح الٹے) کہ اپنے دونوں ہاتھ پیٹھ کی طرف لے جا کر چادر مبارک جو پشت پر
لٹکی ہوئی تھی بائیں ہاتھ سے چادر کے نیچے سے سیدھے کنارے کو پکڑے، سیدھے ہاتھ سے چادر
کے نیچے کے بائیں کنارے کو پکڑے اور چادر کے اوپر کے کناروں کو پیٹھ کے طرف سے ہی نیچے
گرا کر نیچے کے کناروں کو اوپر لائے، جس سے چادر کا ہر جز الٹ گیا اندر کا حصہ باہر آ گیا اور باہر کا
حصہ اندر چلا گیا، سیدھے طرف کا حصہ بائیں طرف آ گیا اور بائیں طرف کا حصہ سیدھے طرف
آ گیا، نچلا حصہ اوپر آ گیا اور اوپر کا حصہ نیچے آ گیا، یہ سارا عمل ایک ہی حرکت میں ادا کیا گیا اس
کے بعد اللہ تعالیٰ سے بارش آنے کی دعاء فرمائے۔ اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 1163 (unverified) 60% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.