اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2772
ابو موسیٰ الاشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ (اللہ تعالیٰ کی گوناگوں نعمتوں کے شکریہ میں) ہر مسلمان پر
صدقہ (یعنی خیرات) واجب ہے۔ صحابہؓ نے عرض کیا (یا رسول اللہ!) اگر کسی کے (پاس صدقہ دینے
کے لئے) کچھ بھی نہ ہو (تو کیا کرے؟) حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے کہ اپنے ہاتھوں
سے کوئی کسب کرے (اور مال حاصل کرے کہ) خود بھی فائدہ حاصل کرے اور خیرات بھی کرے،
پھر صحابہؓ نے عرض کیا: (یا رسول اللہ!) کسی میں اس کی بھی قوت نہ ہو یا ایسا نہ کرسکے (تو وہ کیا
کرے؟) تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے کہ وہ غمگین حاجت مند اور داد خواہ کی (کسی
طرح بھی) مدد کرے۔ صحابہؓ نے (پھر) عرض کیا کہ اگر کوئی ایسا بھی نہ کرسکے (تو وہ کیا کرے؟) تو
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے کہ وہ (لوگوں کو) نیکی کا حکم کرے، صحابہ رضی اللہ عنہم نے
(پھر) عرض کیا کہ اگر کوئی یہ بھی نہ کرسکے (تو پھر کیا کرے؟) تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد
فرمائے (کہ اگر کسی سے یہ سب کچھ نہ ہوسکے تو کم از کم) وہ اپنے آپ کو برائی سے بچائے رکھے اور
یہی اس کے حق میں خیرات ہے۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 6022 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 1008 (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.