اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2774
ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ ہر انسان کو تین سو ساٹھ جوڑوں سے پیدا کیا
گیا ہے (یعنی ہر انسان کے جسم میں تین سو ساٹھ جوڑ ہیں اور یہ ضروری ہے کہ ہر جوڑ کے کار آمد
ہونے کے شکر یہ میں ہر روز کچھ نہ کچھ خیرات کرے) تو جو کوئی ”اللّٰهُ أَكْبَرُ“ کہے، ”الْحَمْدُ
لِلّٰهِ“ کہے، ”لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ“ پڑھا کرے۔ ”سُبْحَانَ اللّٰهِ“ کہے، اور اللہ تعالیٰ سے استغفار کرے
اور لوگوں کے راستہ سے پتھر یا کانٹا یا ہڈی دور کر دے یا کسی کو نیک بات بتائے یا برائی سے روکے، اور
یہ سب چیزیں (جس دن) تین سو ساٹھ ہو جائیں تو (چونکہ اس نے ہر جوڑ کے بدلے میں ایک ایک
نیکی کر لی ہے اس لئے) اس روز وہ (گناہوں سے پاک و صاف ہو کر) ایسا چلے گا کہ گویا اس نے
اپنے آپ کو دوزخ سے بچا لیا ہے۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 1007a (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: اشعۃ اللمعات میں لکھا ہے مسلمان ہر دن ان اعمال کو انجام دیتا رہے تا کہ وہ دوزخ سے اس کی براءت ہر روز لکھی جایا کرے۔ 12