Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Hadith 2372

Chapter on The Virtue of Charity

In this book

Current reading

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Chapter on The Virtue of Charity

Zujajat al-Masabih 2372Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2778
ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ ہر دفعہ ”سُبْحَانَ اللّٰهِ“ کہنے پر اور ہر دفعہ ”اللّٰه اكبر“ کہنے پر، اور ہر دفعہ ”لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ“ کہنے پر اور ہر نیک کام کے بتانے پر اور ہر برے کام سے روکنے پر خیرات کا ثواب ملتا ہے اور (یہاں تک کہ) تم میں سے کوئی شخص اپنی بیوی سے ہم بستری کرے تو اس پر (بھی) نیکی کا ثواب ملتا ہے (یہ سن کر حیرت سے) صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! کہ ہم میں سے ایک شخص اپنی خواہش نفس کی تکمیل کرتا ہوا اور اس پر بھی اس کو ثواب ملتا ہو! (یہ بات کیسے ممکن ہے؟) تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے: دیکھو! اگر وہ حرام (یعنی ناجائز) طریقہ پر اپنی خواہش نفسانی کی تکمیل کرتا تو کیا اس کو عذاب نہ ہوتا؟ چونکہ اس نے (حرام طریقہ سے بچ کر) حلال طریقہ سے اپنی خواہش پوری کی ہے (اور اپنی بیوی کا حق ادا کیا ہے) اس لئے اس کو (اس پر خیرات) کا ثواب ملے گا۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 1006 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1898 (unverified) 75% confidence

Mishkat (candidate) 1898

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اشعۃ اللمعات میں لکھا ہے کہ نفس جماع نہ تو صدقہ ہے اور نہ عبادت، البتہ کوئی شخص جماع کے ذریعے حرام سے اپنے نفس کی نگہداشت کرتا ہے اور اپنی بیوی کا حق بھی ادا کرتا ہے اور نیک اولاد پیدا ہونے کی نیت کرتا ہے، اس لئے اس طرح اپنی بیوی سے جماع کرنے پر مسلمان کو ثواب ملتا ہے۔12