Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

the Virtues of the Qur’an

Hadith 2593

Opening narrations

In this book

Current reading

the Virtues of the Qur’an

Opening narrations

Zujajat al-Masabih 2593Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3068
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ (ایک دفعہ) حضرت جبرئیل علی نبینا وعلیہ الصلاۃ والسلام حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ یکایک حضرت جبرئیل نے اوپر کی جانب سے ایک سخت آواز سنی تو انہوں نے آسمان کی طرف اپنے سر کو اٹھایا اور کہا: یہ آواز آسمان کے ایک دروازہ کے کھلنے کی تھی۔ اور آسمان کا یہ دروازہ آج سے پہلے کبھی نہیں کھولا گیا تھا اور اس دروازہ سے ایک فرشتہ اترا تو حضرت جبرئیل علیہ نے فرمایا: یہ فرشتہ جو زمین پر اترا ہے آج سے پہلے کبھی زمین پر نہیں اترا ہے۔ اس فرشتے نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آ کر سلام عرض کیا اور کہا: آپ کو خوشخبری ہو کہ آپ کو اللہ تعالیٰ کی جانب سے دو نور ایسے عطا کئے گئے ہیں جو آج سے پہلے کسی نبی کو عطا نہیں کئے گئے۔ ایک تو فاتحہ الکتاب یعنی سورۂ فاتحہ ہے اور دوسرے سورۂ بقرہ کی آخری دو آیتیں ہیں۔ (جو آمن الرسول سے شروع ہو کر ختم سورت ہوتی ہیں) ان میں سے جو حرف آپ پڑھیں گے اس کا ثواب آپ کو دیا جائے گا (اور ان میں جو دعا ہے وہ قبول ہوگی)۔ اس حدیث کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 806 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث شریف میں سورہ فاتحہ اور سورہ بقرہ کی آخری دو آیتوں کو نورین دو نور فرمایا گیا ہے اس بارے میں صاحب مرقات نے لکھا ہے کہ یہ دونوں آیتیں پڑھنے والے لئے قیامت کے دن روشنی کی صورت میں آگے آگے چلیں گے اور جنت کے راستہ کی رہبری کرینگے۔