اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3217
ابو ہریرہ رضی اللہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
و آلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ جب لوگ کسی ایسی مجلس سے اٹھیں جس میں اللہ کا ذکر نہیں ہوا ہو تو ان
کا اس طرح (غافل) اٹھنا ایسا ہے گویا کہ اٹھوں نے مردار گدھے کا گوشت کھا کر اٹھا ہے اور قیامت
کے دن ان کے اس طرح خدا کی یاد سے غافل ہو کر (اٹھنا) ان کے لیے حسرت ہوگی۔ اس کی
روایت امام احمد اور ابوداؤد نے کی ہے۔12
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 4855 (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: اس حدیث شریف میں ارشاد ہے کہ مجلسوں میں خدا کی یاد سے غافل اٹھنے کو گدھے کا گوشت کھا کر اٹھنا اس لئے ارشاد فرمایا گیا کہ گدھا سارے حیوانات میں کم تر حیوان ہے اور اس کی بے وقوفی ضرب المثل ہے اور گدھے کا لگاؤ شیطان سے ہوتا ہے اور یہ رحمان سے دور کرنے والا ہے اس لئے اس کی آواز پر اَعُوْذُ پڑھنے کا حکم ہے۔ مرقات12