اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3222
ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ: جو شخص (خالصۃً میرے لئے) کوئی ایک نیکی
کرے تو اس کو اس طرح کی دس نیکیوں کا ثواب دیا جائے گا اور (اس کے عمل کو صدق اور اخلاص کے
لحاظ سے سات سو گنا اور) اس سے زیادہ ثواب دوں گا۔ اور جو کوئی ایک گناہ کرے تو اس کو اس کی سزا
اس برائی کے برابر ہی دی جائے گی یا میں چاہوں تو (اپنے فضل سے) اس کو بخش دوں گا۔ اور جو شخص
(اطاعت کے ساتھ) مجھ سے ایک بالشت قریب ہوتا ہے تو میں اپنی رحمت کے ساتھ اس سے ایک
ہاتھ قریب ہوتا ہوں۔ اور جو مجھ سے ایک ہاتھ قریب ہوتا ہے تو میں اس سے دو ہاتھ قریب ہوتا
ہوں۔ اور جو میری طرف آہستہ چل کر آتا ہے تو میں تیزی کے ساتھ چل کر اس کی طرف آتا ہوں اور
جو کوئی زمین بھر گناہ لے کر مجھ سے ملتا ہے بشرطیکہ اس نے میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کیا ہو تو میں
اس سے اتنی ہی مغفرت کے ساتھ ملتا ہوں۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 2687a (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.