اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3221
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ: ذکر خفی کی فضیلت جس کو نامۂ اعمال لکھنے
والے فرشتے بھی نہیں سن پاتے (ذکر جلی) پر 70 درجہ زائد ہے۔ جب قیامت ہوگی اور اللہ تعالیٰ
مخلوق کو حساب کے لئے جمع فرمائیں گے۔ اور یہ فرشتے ان اعمال کو پیش کریں گے جن کو انہوں نے لکھا
اور محفوظ رکھا ہے تو اللہ تعالیٰ ان سے فرمائیں گے کہ: کیا ان ذکر خفی کرنے والوں کی کوئی اور نیکی
(لکھنے سے) رہ گئی ہے؟ تو فرشتے عرض کریں گے کہ: ہم کو جہاں تک معلوم تھا ہم نے سب کچھ لکھ دیا
اور اس کی حفاظت کی ہے پھر ان کو اللہ تعالیٰ ذکر خفی کرنے والوں سے مخاطب ہوکر فرمائیں گے کہ تیری
ایک نیکی میرے پاس محفوظ ہے۔ (جس کے مرتبہ) کو تو نہیں جانتا اور اس کی جزاء میں خود تجھے دوں
گا اور وہ نیکی تیرا ذکر خفی ہے۔ جس کو دنیا میں کرتا تھا۔ اس کی روایت ابو یعلی نے کی ہے اور علامہ
Commentary and footnotes (1)
Note 1
سیوطی نے اس کو بدور سافرہ احوال و آخرت کے بیان میں لکھا ہے۔