ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ: اللہ کی یاد کے بغیر کثرت سے کلام نہ کیا کرو۔ اس لئے کہ بغیر ذکر الٰہی
کے کثرت کلام دل کی سختی کا سبب ہوجاتا ہے۔ اور سخت دل والے لوگ اللہ (کی رحمت اور نظر
عنایت) سے دور ہوجاتے ہیں۔ اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
Candidate: Jami al-Tirmidhi 2411 (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: صاحب مرقات نے لکھا ہے کہ دل کی سختی کی علامت یہ ہے کہ انسان حق بات سننے سے
اعراض کرے اور لوگوں سے میل جول زیادہ رکھے اور اس میں خوف خدا اور خشوع اور گریہ بھی نہ ہو
اور آخرت کی یاد سے غافل ہوجائے۔ اور صاحب اشعۃ اللمعات نے لکھا ہے کہ جس شخص میں یہ
باتیں پائی جائیں اس کا ذکر قبول نہیں ہوتا ہے۔12
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: صاحب مرقات نے لکھا ہے کہ دل کی سختی کی علامت یہ ہے کہ انسان حق بات سننے سے اعراض کرے اور لوگوں سے میل جول زیادہ رکھے اور اس میں خوف خدا اور خشوع اور گریہ بھی نہ ہو اور آخرت کی یاد سے غافل ہوجائے۔ اور صاحب اشعۃ اللمعات نے لکھا ہے کہ جس شخص میں یہ باتیں پائی جائیں اس کا ذکر قبول نہیں ہوتا ہے۔12