Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

Hadith 2994

Opening narrations

In this book

Current reading

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

Opening narrations

Zujajat al-Masabih 2994Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3541
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ (مشرکین زمانہ جاہلیت میں اور فتح مکہ سے پہلے حج یا عمرہ اور طواف کرتے تو اس طرح تلبیہ کہتے تھے: ”لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ إِلَّا شَرِيكًا هُوَ لَكَ تَمْلِكُهُ وَمَا مَلَكَ“، یعنی میں تیری خدمت میں حاضر ہوں، تیرا کوئی شریک نہیں مگر وہ شریک جو تیری ملک ہے تو اس کا مالک ہے وہ تیرا مالک نہیں) مشرکین جب یہ تلبیہ پڑھتے ہوئے لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ کہتے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے تم پر کس قدر افسوس ہے (کہ تم اللہ تعالیٰ کی ذات میں شریک کرتے ہو) تم اپنے تلبیہ کو یہیں یعنی لَا شَرِيكَ لَكَ پر ختم کر دو، اس سے آگے إِلَّا شَرِيكًا هُوَ لَكَ تَمْلِكُهُ وَ مَا مَلَكَ نہ کہو (اس لئے کہ یہ شرک ہے) مشرکین طواف بیت اللہ کے وقت یہ تلبیہ پڑھا کرتے تھے۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 1185 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.