Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Sales

Hadith 3040a

(اس باب میں ایسے شخص کو مہلت دینے اور معاف کر دینے کا بیان ہے جو قرضدار ہو

In this book

Current reading

Sales

(اس باب میں ایسے شخص کو مہلت دینے اور معاف کر دینے کا بیان ہے جو قرضدار ہو

Zujajat al-Masabih 3040aVolume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3994
عبداللہ بن ابی ربیعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: وہ فرماتے ہیں کہ (غزوۂ حنین کے موقع پر) نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے چالیس ہزار درہم قرض حاصل فرمائے اور جب آپ کے پاس مال آ گیا تو حضور نے میرا قرض ادا فرما دیا اور یہ دعاء بھی دی ”بَارَكَ اللّٰهُ تَعَالٰى فِي أَهْلِكَ وَمَالِكَ“ (اللہ تعالیٰ تیرے اہل و عیال اور مال میں برکت دے) اور یہ بھی فرمایا کہ قرض کا بدلہ شکریہ اور قرض کا ادا کرنا ہے (قرض دار کی دعا سننے کے بعد قرض دینے والا یوں جواب دے کہ تم نے میرا پورا قرض ادا کر دیا اللہ تعالیٰ تم کو پورا پورا اجر دیوے)۔ اس حدیث کی روایت ابوداود نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan al-Nasa'i 4683 (unverified) 88% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.