Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

Hadith 3102

(حج کی قربانی اور قربانی کے جانوروں کا بیان)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

(حج کی قربانی اور قربانی کے جانوروں کا بیان)

Zujajat al-Masabih 3102Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3679
سلمہ بن الاکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ارشاد فرمایا (جب کہ قحط سالی تھی) کہ تم میں سے کوئی شخص اپنے گھر میں قربانی کے گوشت کو تین دن سے زیادہ نہ رکھے (بلکہ غرباء میں تقسیم کر دے) جب دوسرے سال (قحط سالی نہ رہی) تو صحابہ کرام نے عرض کیا یا رسول اللہ! کیا ہم (قربانیوں کے گوشت کو) گزشتہ سال کی طرح (تقسیم کر دیں) تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کھاؤ اور کھلاؤ اور (تین دن سے زائد) جمع بھی رکھو۔ (پچھلے سال قحط سالی کی وجہ سے) لوگوں پر فاقہ تھا (اس لئے گوشت کا ذخیرہ بنانے سے میں نے منع کیا تھا) تاکہ تم (گوشت کو تقسیم کر کے غرباء کی) مدد کرو۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 5569 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 1974a (unverified) 93% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.