Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

Hadith 3103

(حج کی قربانی اور قربانی کے جانوروں کا بیان)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں حج کے افعال، احکام اور فضائل کا بیان ہے)

(حج کی قربانی اور قربانی کے جانوروں کا بیان)

Zujajat al-Masabih 3103Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3680
نبیشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ ہم نے تم کو قربانیوں کے گوشت کو تین دن سے زیادہ رکھ کر کھانے سے منع کیا تھا تا کہ (تم اس گوشت سے خیرات کریں اور غرباء کو مدد ملے اور) سب کے لئے کافی ہو جائے اب اللہ تعالیٰ نے (تنگی دور فرما دی ہے اور) خوش حالی مہیا فرما دی ہے (جس سے غرباء کی احتیاج باقی نہیں رہی) اس لئے اب تم (قربانی کے گوشت کو) کھاؤ۔ جب تک چاہے رکھو اور (خیرات کر کے) اجر حاصل کرو (لیکن اس کو بیچو نہیں، اس لئے کہ قربانی کے گوشت کی تجارت جائز نہیں) یاد رکھو (مِنٰی میں قیام کے) یہ (چاروں) دن کھانے پینے اور اللہ کو یاد کرنے کے دن ہیں۔ اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 2813 (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.