اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3681
عبداللہ بن قُرط رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ حضور نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ کے پاس یوم النحر یعنی دسویں
ذوالحجہ بڑی فضیلت کا دن ہے۔ پھر فضیلت میں یوم القر ہے (اس حدیث کے راوی) ثور کہتے ہیں
کہ یہ دوسرا دن ہے (یعنی گیارہویں ذوالحجہ ہے) راوی حدیث حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں پانچ یا چھ اونٹ حاضر کئے گئے (تاکہ آپ جس اونٹ
کی چاہیں پہلے قربانی فرما دیں) تو وہ اونٹ ایک دوسرے پر سبقت کر کے حضور سے قریب ہونے
لگے (کہ حضور اپنے دست مبارک سے اس کو پہلے ذبح فرما دیں) راوی کا بیان ہے جب وہ (ذبح
کئے گئے اور) پہلو کے بل گر پڑے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آہستہ سے کچھ ارشاد فرمایا جس کو
میں نہ سن سکا میں نے ان صاحب سے جو حضور سے قریب تھے پوچھا کہ حضور نے کیا ارشاد فرمایا ہے تو
انہوں نے جواب دیا کہ حضور نے یہ ارشاد فرمایا ہے کہ جو چاہے ان جانوروں کے گوشت کا کاٹ کر
لے جائے۔ اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 1765 (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.