Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Marriage

Hadith 3245a

Chapter on Announcing the Marriage, the Sermon, and the Conditions

In this book

Current reading

Marriage

Chapter on Announcing the Marriage, the Sermon, and the Conditions

Zujajat al-Masabih 3245aVolume 2

English

Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated: The Messenger of Allah (ﷺ) said: "A man should not propose 1 over his brother’s proposal until he marries or withdraws." Agreed upon. Al-Tahawi narrated from Fatimah bint Qays: When I became permissible, I came to the Messenger of Allah (ﷺ) and mentioned that Mu‘awiyah ibn Abi Sufyan and Abu Jahm proposed to me. The Messenger of Allah (ﷺ) said: "As for Abu Jahm, he does not put down his staff from his shoulder, and as for Mu‘awiyah, he is a pauper with no wealth. Marry Usamah ibn Zayd." She said: I disliked it, then he said: "Marry Usamah ibn Zayd." So I married him, and Allah placed goodness in it, and I was pleased with him.

العربية

Typed, pending editorial approval
٣٢٤٥ - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ (رضي الله عنه) قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ: «لَا يَخْطُبُ1 الرَّجُلُ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ حَتَّى يَنْكِحَ أَوْ يَتْرُكَ». مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَرَوَى الطَّحَاوِيُّ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ قَالَتْ: لَمَّا حَلَلْتُ أَتَيْتُ رَسُوْلَ اللهِ ﷺ فَذَكَرْتُ لَهُ أَنَّ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ وَأَبَا جَهْمٍ خَطَبَانِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: «أَمَّا أَبُو جَهْمٍ فَلَا يَضَعُ عَصَاهُ عَنْ عَاتِقِهِ، وَأَمَّا مُعَاوِيَةُ فَصُعْلُوكٌ لَا مَالَ لَهُ، انْكِحِي أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ»، قَالَتْ: فَكَرِهْتُهُ ثُمَّ قَالَ: «انْكِحِي أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ»، فَنَكَحْتُهُ، فَجَعَلَ اللَّهُ فِي ذَلِكَ خَيْرًا، وَاغْتَبَطْتُ بِهِ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4280Noor 4281
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ کوئی آدمی اپنے (مسلمان) بھائی کے پیام شادی پر اپنا پیام نہ بھیجے یہاں تک وہ نکاح کر لے یا (اس پیام کو) چھوڑ دے۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔ اور امام طحاوی رحمۃ اللہ علیہ نے فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے روایت کی ہے وہ فرماتی ہیں کہ (اپنے پہلے شوہر سے طلاق کے بعد میری عدت پوری ہوگئی اور عقد ثانی) جب میرے لئے جائز ہوگیا تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوکر عرض کی معاویہ بن ابی سفیان اور ابوجہم ان دونوں نے مجھے شادی کا پیام بھیجا ہے (یہ سن کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا! ابوجہم تو اپنے کندھے سے لکڑی ہٹاتے ہی نہیں (یعنی بیویوں کو مارتے ہیں) اور رہے معاویہ وہ تو نادار ہیں ان کے پاس مال نہیں! لیکن تم اسامہ بن زید سے نکاح کرلو وہ فرماتی ہیں کہ مجھے یہ بات ناگوار گزری تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر (دوبارہ) ارشاد فرمایا تم اسامہ سے نکاح کرلو میں نے ان سے نکاح کرلیا اور اللہ تعالیٰ نے اس (نکاح) میں بھلائی رکھی اور لوگ اس نکاح کی وجہ سے مجھ پر رشک کرنے لگے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 5143 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

A man should not propose over his brother’s proposal, etc.

(1) The statement: "A man should not propose over his brother’s proposal, etc.": The prohibition according to the Hanafis is only after acceptance; otherwise, it is not, based on Fatimah bint Qays’ Hadith, where she mentioned that three proposed to her, and he did not object to some proposing over others. According to others, the prohibition is absolute. This is the summary of what Al-Tahawi said in "Sharh Ma‘ani al-Athar."

Note 1

قوله

(۱) قوله : لا يخطب الرجل على خطبة أخيه إلخ : المنع عند الحنفية إنما هو بعد الركون، وإلا فلا، لحديث فاطمة بنت قيس حين أخبرت أنه خطبها ثلاثة فلم ينكر دخول بعضهم على بعض، وعند غيرهم المنع مطلقا، هذا حاصل ما قال الطحاوي في شرح معاني الآثار».

Note 1

ف: واضح ہو کہ حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کی حدیث کی وجہ سے احناف کا مسلک یہ ہے کہ شادی کی نسبت طے پا جانے کے بعد کسی کو طے شدہ پیام پر پیام کی نسبت بھیجنا منع ہے البتہ نسبت طے نہیں ہوئی ہو تو ایسی صورت میں پیام پر پیام بھیجا جا سکتا ہے۔ جیسا کہ امام طحاوی نے شرح معانی الآثار میں فرمایا ہے۔12