Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Leadership and Judgment

Hadith 3627

Opening narrations

In this book

Current reading

Leadership and Judgment

Opening narrations

Zujajat al-Masabih 3627Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4966
سیدتنا ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم پر ایسے امراء (حکمران) ہوں گے جن میں تم معروف و منکر کو دیکھو گے پس جو شخص انکار کرے تو وہ بری الذمہ ہو گیا اور جو ناپسند کرے تو وہ محفوظ رہا البتہ جو راضی رہا اور موافقت کر لیا تو صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا، کیا ہم ان سے جنگ نہ کریں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے نہیں، جب تک وہ نماز پڑھتے رہیں۔ نہیں، جب تک وہ نماز پڑھتے رہیں۔ یعنی جو آدمی اپنے دل سے ناپسند کرے اور دل سے انکار کرے۔ (مسلم)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 1854b (unverified) 94% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

اور مصابیح کے بعض نسخوں میں ”يعنى من كره بقلبه وانكر بلسانه“ (یعنی جو دل سے نا پسند کرے اور زبان سے انکار کرے) ہے۔