Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Leadership and Judgment

Hadith 3626

Opening narrations

In this book

Current reading

Leadership and Judgment

Opening narrations

Zujajat al-Masabih 3626Volume 3

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 4965
سیدنا عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا! تمہارے امام وہ ہیں جن کو تم چاہتے ہو اور جو تم کو چاہتے ہیں اور تم ان کے لئے دعا کرتے ہو اور وہ تمہارے لئے دعا کرتے ہوں۔ تمہارے بدترین امام وہ ہیں جن سے تم بغض رکھتے ہو اور وہ تم سے بغض رکھتے ہیں اور تم ان پر لعنت کرتے ہو اور وہ تم پر لعنت کرتے ہیں۔ ہم نے عرض کیا ”یا رسول اللہ ﷺ تو کیا ہم اس وقت ان کو ہٹا نہ دیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا! نہیں جب تک کہ وہ تم میں نماز قائم کرتے رہیں۔ نہیں، جب تک کہ وہ تم میں نماز قائم کرتے رہیں۔ یاد رکھو: جس آدمی پر کوئی حاکم مقرر کر دیا جائے اور وہ اس سے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی کوئی چیز دیکھے تو وہ ناپسند کرے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کے کام کو جسے وہ کر رہا اور ہرگز اطاعت سے ہاتھ نہ کھینچ لے۔ (مسلم)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 1855b (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.